Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

25 - 34
ہم کیا ہیں؟ اپنے کو ذلیل کر کے پیش کرو کہ یا اللہ! ہم پھر گندگی لگاکر آگئے ہیں جیسے چھوٹا بچہ گندگی میں لتھڑ کر ماں کے پاس آجاتا ہے اور ماں اس کو مل مل کر نہلا دھلا کر پھر سے صاف ستھرا کردیتی ہے۔مولانا  رومی فرماتے ہیں   ؎
دست من ایں جا رسید ایں را بشُست
دستم اندر شستنِ  جان  است  سست
اے خدا! میرا ہاتھ پھر گندگی میں لتھڑ گیا، نجاست میں لت پت ہوگیا،آپ پھر مجھے معاف کردیجیے۔اے خدا! میرا ہاتھ میری جان کو پاک کرنے میں سست تر ہے،آپ ہی مجھے       توفیقِ توبہ دیجیےکہ میں توبہ کروں اور آپ اپنی رحمت سے مجھے پاک کردیں۔ اور اگر شیطان کہے کہ تم بڑے بے حیا ہو، بار بار توبہ کرتے ہو اور بار بار توڑ دیتے  ہو تو مولانا رومی سکھاتے ہیں کہ اللہ سے یہ کہو    ؎
منگر   اندر  زِشتی  و   مکرو ہیم
كہ ز پُر زہرے چو مارِ كوہیم
اے اللہ! آپ میری بُرائی پر نظر نہ کریں کہ میں کیا کرکے آیا ہوں، آپ اپنے کرم پر نظر فرمائیے، آپ اپنی عطا ہم کو دیجیے ہماری خطا مت دیکھیے۔ میری مکروہیت، میری نالائقی، میری زشتی اور بُرائی پر نظر نہ ڈالیے، اے اللہ! میں گناہوں کے زہر سے بھرا ہوا ہوں،مار کوہیم یعنی پہاڑی سانپ ہوں، میرا نفس پہاڑی سانپ ہے،پہاڑی سانپ بڑا زہریلا ہوتا ہے، جس کو کاٹ لیتا ہے وہ بچتا نہیں، مطلب یہ کہ میں بے حد نالائق ہوں۔ پھر کہتے ہیں  ؎
در    کمال    زشتیم    من   منتہی
لطفِ تو در فضل و در فن منتہی
یا اللہ! اگر میں بُرائی کے کمال درجے کو پہنچا ہوا ہوں تو آپ بھلائی کے کمال درجے پر ہیں۔ آپ میری بُرائی کے کمال کو اپنی بھلائی کے کمال سے مٹادیجیے، آپ کا لطف و کرم انتہائی کمال درجہ رکھتا ہے، اگر میں کمال رکھتا ہوں بُرائی میں تو آپ بڑائی رکھتے ہیں اپنے فضل و کرم میں، میری انتہا محدود ہے لیکن آپ کی انتہا غیر محدود ہے۔ آپ ہم کو مایوس نہ کیجیے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter