Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

22 - 34
اللہ تعالیٰ نے ہمیں آنکھیں کرائے پر دی ہیں لہٰذا ان کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت بھی ہمارے ذمہ ہے۔لیکن اس ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کیسے ہوتی ہے؟ استغفار اور توبہ سے ہوتی ہے۔ مجاہدہ کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت استغفار اور توبہ سےکرو۔ اور استغفار اور توبہ کا میٹیریل کہاں سے لاؤ گے؟ یہ ٹوٹ پھوٹ سیمنٹ کمپنی سے درست نہیں ہوگی، اس کا  میٹیریل سرکار کی طرف سے عطا ہوا ہے، اس کے لیے ایسا سرکاری مادہ دیا گیا ہے جس سے  سوال  ہی پیدا نہیں ہوتا کہ توبہ قبول نہ ہو۔ اگر مجرم کو  بادشاہ وقت خود مضمون  بناکر بھیجے کہ اگر یہ معافی نامہ بھیج دے تو میں اسے معاف کردوں گا تو اس کی معافی میں کوئی شبہ ہوسکتا ہے؟ کیا اللہ کے سرکاری مضمونِ مغفرت میں بھی کسی کو شبہ ہوسکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ہماری مغفرت کا مضمون نازل کردیا ہے ، ہم سے فرمایا کہ یوں مغفرت مانگو:
رَبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ 8؎
اے ہمارے رب! ہم کو بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمادیجیے۔
 بخشش کےساتھ رحمت بھی دیجیےیعنی رزق بڑھادیجیے، توفیقِ طاعت دیجیے، میدانِ محشر میں بے حساب مغفرت فرمادیجیےاورجنت میں داخلہ بھی دے دیجیے۔اس میں یہ چار نعمتیں پوشیدہ ہیں۔ 
قرآن میں استغفار کے جتنے صیغے ہیں سب مضارع سے ہیں، اللہ نے جملۂ اسمیہ کہیں بیان نہیں فرمایا،اس لیے کہ مضارع میں تجددِ استمراری کی شان ہوتی ہے، مطلب یہ کہ ایک ہی دفعہ توبہ کرکے بے فکر نہ بیٹھ جانا، بار بار توبہ کرتے رہو،مضارع کے اندر تجددِاستمراری کی خاصیت ہے یعنی ایمان کی تجدید اور ٹوٹ پھوٹ کی بار بار مرمت کرتے رہو، کیوں کہ تمہارا تقویٰ بار بار ٹوٹتارہے گا۔ 
یہاں ایک بات نکتہ کی اور بھی ہے کہ اللہ نے ہمارے تقویٰ کی ٹوٹ پھوٹ کی پیش گوئی کردی ہے  کہ ہم تمہیں جانتے ہیں کہ تم نالائق اور کمزور ہو، بار بار تمہارے تقویٰ کی ٹوٹ پھوٹ ہوگی جب ہی تو مرمت کا مصالحہ بھیج رہے ہیں۔ جیسے کوئی کریم مالک آپ کو مکان کرائے پر دے اور سیمنٹ کی بوری بھی بھیج دے کہ کبھی ٹوٹ پھوٹ ہو تو مکان بنالینا۔
_____________________________________________
8؎   المؤمنون:118
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter