Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

17 - 34
دو گز کے جسم کی زمین اللہ نے ہر ایک کو دی ہے، اس سلطنت کا ہر آدمی بادشاہ ہے،ہر آدمی اس کا وزیراعظم ہے، ہر آدمی اس کا باس ہے۔ کیا آپ نے اپنی دو گز کی سلطنت میں اسلامی حکومت قائم کردی؟ کیا آپ کی آنکھیں مسلمان ہوگئیں؟ آپ کے کان مسلمان بن گئے؟ ناک اور زبان اور ہاتھ پیروں پر آپ نے اسلامی قوانین نافذ کردیے؟ اپنے گالوں اور بالوں پر شریعت کے مطابق احکام نافذ کردیے؟ عجیب معاملہ ہے جو اپنی سلطنت پر اسلامی حکومت قائم نہیں کرسکتا وہ  اسلامی لیڈر بنا ہوا ہے۔ واہ ہمارے بزرگوں نے کیا جواب دیا ہے! 
صدیقِ اکبر جب اسلام لائے تو سب سے پہلے اپنے جسم پر اسلامی قانون نافذ کیا، حضرت علی جب اسلام لائے تو پہلے اپنے دو گز کے جسم پر اسلام نافذ کیا، ہر صحابی جو اسلام لاتا تھا وہ اپنی دو گز کی زمین پر پورا پورا اسلام نافذ کرتا تھا۔ اللہ اس کے صدقے و طفیل میں دوسرے ملکوں کو فتح کرواتا تھا۔ جس ملک میں خود بغاوت مچی ہو وہ دوسرے  ملک کو کیا فتح کرے گا۔ صحابہ کو اسی لیے فتوحات ہوتی تھیں کہ وہ اپنی دو گز کی سلطنت پر اسلام کا جھنڈا لہراتے تھے ، ان کی آنکھیں بدنگاہی سے محفوظ ہوتی تھیں، ان کے کان گانے بجانے اور ریڈیو سننے سے محفوظ ہوتے تھے، ان کی عورتیں بے پردگی سے محفوظ رہتی تھیں، ان کے تمام احکام سنت کے مطابق ہوتے تھے۔ اور اگر ذرا سا بھی فرق ہوجاتا، صرف دانتوں کی سلطنت پر اسلامی حکم نافذ کرنے میں ذرا سا خلل آگیا تھا تو فتح رک گئی تھی، یعنی دانتوں پر مسواک کرنے کی سنت چھوٹ گئی تھی۔ اس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلیفۃ المسلمین تھے، سپہ سالارنے خط لکھا کہ حضرت فتح نہیں ہورہی ہے، آپ نے فرمایا کہ ذرا غورکرو شاید کوئی سنت چھوٹ رہی ہے، معلوم ہوا کہ مسواک کی سنت چھوٹ رہی تھی۔ بس سب نے راتوں رات درختوں سے مسواک توڑی اور صبح مسواک کرنا شروع کردی۔ کافروں نے یہ دیکھ کر ہتھیار رکھ دیے کہ یہ لوگ تو دانت تیز کررہے ہیں، لگتا ہے ہم کو کچا چبا جائیں گے، آج یہ تلواروں کے بجائے دانت تیز کررہے ہیں، معلوم ہوتا ہے بجائے گردن اڑانے کے کچا ہی کھا جائیں گے۔ بس اسی سے ان پر  ہیبت طاری ہوگئی۔ 
آج کل لوگ یہ کہتے ہیں کہ ملّا جو حجرے میں بیٹھا ہے، صوفیا جو خانقاہوں میں ہیں یہ اسلامی سلطنت قائم نہیں کررہے ہیں۔ میں ان سے یہ پوچھتا ہوں کہ پہلے اپنے جسم پر تو اسلامی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter