Deobandi Books

آثار محبت الہیہ

ہم نوٹ :

17 - 34
نے اپنی غزل جیب میں ڈال لی اور کہا کہ اب میں نہیں پڑھوں گا، آفتاب کے سامنے میں اپنا چراغ کیا پیش کروں، اللہ والوں کی شاعری کا کیا کہنا۔ میں آپ کو وہ شعر بھی سنا دیتا ہوں جو خواجہ صاحب نے پڑھا تھا جس پر جگر مراد آبادی نے جو شاہِ غزل یعنی غزل کا بادشاہ کہلاتا تھا اپنی غزل جیب میں ڈال لی اور کہا کہ اب میں کچھ نہیں پڑھوں گا۔
خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ رحمۃ اللہ علیہ روزانہ چوبیس ہزار دفعہ اللہ اللہ کا ذکر کرنے والے، حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ، اپنے زمانہ کے ڈپٹی کلکٹر، انگریزی داں،  کار اور چپڑاسی والے لیکن حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں اپنے کو کیسا مٹایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعہ ان کو خلافت دی۔ اب ان کا وہ شعر سناتا ہوں جسے سن کر جگرؔ صاحب نے اپنی غزل جیب میں رکھ لی اور پڑھی ہی نہیں۔ وہ شعر تھا ؎
گھٹا  اٹھی  ہے  تو  بھی  کھول  زلفِ  عنبریں   ساقی
ترے ہوتے فلک سے کیوں ہو شرمندہ زمیں ساقی
آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، اے ساقی! یعنی اے مدینہ والے سرورِ عالم صلی اللہ    علیہ وسلم! آپ بھی زمین پر اپنی زلفِ عنبریں کھول دیں تاکہ آپ کے ہوتے ہوئے زمین آسمان سے شرمندہ نہ ہو، آسمان کی کالی گھٹائیں آپ کی زلفِ عنبریں کے آگے کیا بیچتی    ہیں۔ حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر     عرض کرتے  ہیں؎
بحق آں  کہ  او  جان  جہاں       است
فدائے روضہ اش ہفت آسمان است
اے خدا! اس ذاتِ گرامی یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ جو پوری کائنات کی جان ہیں، پورے عالم کی روح ہیں، جانِ جہاں ہے، جہاں کی روح ہیں، اگر یہ پیدا نہ ہوتے تو خدا زمین و آسمان کو پیدا نہ کرتا، اس مبارک ہستی کے صدقے میں جو روضۂ مبارک کے اندر آرام فرما ہیں اور جس کے روضہ پر ساتوں آسمان فدا ہورہے ہیں۔7؎
_____________________________________________
7؎   مناجاتِ مقبول،ص: 226
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کام رونے ہی سے بنتا ہے 6 1
3 علاماتِ قبولیتِ توبہ 8 1
4 حدیثِ پاک میں اہل اللہ کے پاس قبولیتِ توبہ کا واقعہ 11 1
5 نیک اعمال کا صدور توفیقِ الٰہی سے ہوتا ہے 12 1
6 شیخ سے نفع کا دارومدار روحانی مناسبت پر ہے 12 1
7 اہل اللہ کے تذکرہ سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے 13 1
8 اللہ تعالیٰ سے ناامیدی حرام ہے 14 1
9 کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے 15 1
10 خواجہ صاحب کے نعتیہ کلام کی اثر آفرینی 16 1
11 روضۂ مبارک پر حاضری کا ایک ادب 18 1
12 صحبتِ اولیاء روحانی حیات کا ذریعہ ہے 18 1
13 جگر صاحب کی حضرت تھانوی سے چار دعاؤں کی درخواست 19 1
14 جگر صاحب کی سردار عبد الرب نشتر سے ملاقات 20 1
15 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء پر نوازش و عنایات 21 1
16 اللہ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 22 1
17 دین میں ہر ایک کی اتباع نہیں 23 1
18 جگر صاحب کی قبولیتِ دعا کے آثار 23 1
19 اطاعتِ خدا میں موت کی حیاتِ معصیت پر فضیلت 25 1
20 مسلمانوں کے زوال کا اہم سبب حُبّ دنیا ہے 26 1
21 دنیا سے دل نہ لگانے کا طریقہ 26 1
22 اللہ کی اطاعت میں مخلوق کے طعنوں سے نہ گھبرائیں 27 1
23 آثارِ محبتِ الٰہیہ 28 1
24 خدا کو ہر حال میں یاد رکھیں 29 1
25 اشاعتِ دین کا ایک سہل طریقہ 30 1
Flag Counter