Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

29 - 34
غالب ہیں، ہر وقت فی رضاء محبوبہ تعالیٰ شانہٗ ہیں، اللہ کی محبت اور احکامِ شریعت پر عمل ان کی طبیعت پر غالب ہے، تو ایسے لوگوں کو ڈھونڈو۔ 
صدیق کی تعریف یہ ہے کہ صدیق وہ ہے جو دونوں جہاں اﷲ پر فدا کردے۔ اسی کو ہمارے خواجہ صاحب فرماتے تھے کہ   ؎
دونوں  عالم   دے   چکا   ہوں   مے   کشو
یہ  گراں  مے  تم  سے  کیا  لی  جائے  گی
میرے مرشدِ اوّل شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ایک صاحبِ نسبت بزرگ جارہے تھے کہ اچانک آسمان کی طرف نظر گئی اور اللہ تعالیٰ سے قربِ خاص محسوس ہوا تو اﷲ تعالیٰ سے عرض کیاکہ اے خدا! بندہ آپ کی کیا قیمت ادا کرے جس سے آپ اپنے بندوں کو مل جائیں یعنی وصول الی اﷲ نصیب ہوجائے تو آسمان سے آواز آئی کہ دونوں جہاں مجھ پر فدا کردو، ان پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور یہ شعر پڑھا   ؎
قیمتِ   خود   ہر   دو   عالم    گفتئی
نرخ  بالا   کن   کہ   ارزانی   ہنوز
اے اللہ! آپ نے اپنی قیمت دونوں جہاں فرمائی ہے، اپنی قیمت کو اور زیادہ کیجیے، ابھی تو آپ ہم کو سستے معلوم ہوتے ہیں، دونوں جہاں دے کر بھی آپ جس کو مل جائیں تو آپ کی قیمت اس سے بھی بالا تر ہے۔ اہل اﷲ کے سینوں میں اور اﷲ والوں کے قلب وجاں میں اﷲ تعالیٰ کے قرب کی جو لذت ہے اگر سلاطینِ عالم کو اس کا علم ہوجائے تو ان کی سلطنتیں اور تخت و تاج نیلام ہوجائیں اور ان کو اپنی سلطنت تلخ معلوم ہو۔ سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اﷲ علیہ کو یہی نعمت مل گئی تھی جس سے سلطنتِ بلخ چلانا مشکل ہوگیا تھا    ؎
نیم  شب  دلقے  بپوشید  و  برفت
از  میان  مملکت  بگریخت  تخت
انہوں نے آدھی رات کو گدڑی اوڑھی اور سلطنت چھوڑکر چلے گئے اور جس وقت وہ گدڑی پہن رہے تھے اور شاہی لباس اتار رہے تھے اس کا نقشہ میں نے اس شعر میں پیش کیا ہے   ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter