Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

7 - 34
(مجلس میں کچھ لوگ دور دور بیٹھے ہوئے تھے ان کو مخاطب کر کے فرمایا) 
جو لوگ دور دور بیٹھے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ قریب قریب ہوجائیں، اپنی جگہ سے تھوڑا سا کھسک جائیں، اس نیت سے کھسک جائیں کہ جگہ بدل جائے، جگہ بدلنے سے انشراح بھی ہوتا ہے، دیکھیں جانور کو جہاں صبح باندھتے ہیں شام کو دوسری جگہ باندھتے ہیں اس سے جانوروں کو بھی فرحت حاصل ہوتی ہے تو جگہ بدلنے سے انسانوں کو بھی فرحت حاصل ہوتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ نیند غائب ہوجاتی ہےلہٰذا اس حرکت میں برکت ہے۔ دیکھو کتنے آدمی باہر بیٹھے تھے اب اندر آگئے لہٰذا آپ اﷲ کے دیوانوں سے مل مل کر بیٹھیے۔اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
اِذَا  قِیۡلَ  لَکُمۡ تَفَسَّحُوۡا فِی  الۡمَجٰلِسِ فَافۡسَحُوۡا یَفۡسَحِ اللہُ  لَکُمۡجب تمہیں کہا جائے کہ مِل مِل کر بیٹھو تو اس وقت اس پر عمل کرنا چاہیے اور اس پر وعدہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمہیں کشادگی عطا کردے گا۔ اگر آپ نے کسی مسلمان بھائی کے لیے جگہ کشادہ کردی تو اس کے بدلے میں یَفۡسَحِ اللہُ  لَکُمۡ اﷲ تعالیٰ تمہیں کشادگی عطا کرے گا۔ دیکھا! آپ نے تھوڑی سی حرکت کی، اپنے بھائیوں کو جگہ دے دی تو اﷲ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ہم اس کے بدلے میں تمہارے لیے کشادگی عطا کردیں گے، تو یہ انعام آپ کو مفت ملے گا اور مفت کے لیے آپ نے فارسی کا یہ مقولہ سنا ہوگا کہ ’’مفت را چہ گفت‘‘ یعنی جب مفت ملے تو پھر کیا کہنا۔ تو یہ ہیرے جواہرات آپ کو مفت مل گئے۔
تو جب آپ حکیم الامت کے اس رسالے کو پڑھیں گے اور اس پر عمل کریں گے تو اس کا ثواب جنہوں نے طبع کیا ہے ان کو بھی ملے گا اور ان کی مرحومہ بیٹی کو بھی ملے گاان شاء اﷲ، اﷲ تعالیٰ ان کے عمل کو قبول فرمائیں۔ یہاں سے ایسے رسالے اکثر مفت ملتے رہتے ہیں، قرآن و حدیث کی دعاؤں کے خزانے بھی مفت تقسیم ہوتے ہیں۔ میرا مدینہ طیبہ کا ایک وعظ ہے ’’استغفار کے ثمرات ‘‘ وہ بھی مفت ملتا ہے۔ اپنے پیسوں سے اس کو طبع کراکر تقسیم کراتے رہیں تو اس سے دین بھی پھیلتا ہے اور ثواب بھی ملتا ہے لہٰذا کبھی اپنے والد کے نام، کبھی اپنی والدہ کے نام اور کبھی اپنے نام اپنی کرنسی کو آخرت کے زرِ مبادلہ سے ٹرانسفر کرالیں ورنہ جس دن قبر میں جنازہ اُترے گا ملک بدل جائے گا، کرنسی بدل جائے گی جیسے جدہ پہنچتے ہی 
_____________________________________________
2؎المجادلۃ:11
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter