Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

6 - 34
فیضانِ رحمتِ الٰہیہ
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ 
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فَبِمَا رَحۡمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنۡتَ لَہُمۡ ۚ وَ لَوۡ کُنۡتَ فَظًّا غَلِیۡظَ الۡقَلۡبِ لَانۡفَضُّوۡا مِنۡ حَوۡلِکَ ۪ فَاعۡفُ عَنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ وَ شَاوِرۡہُمۡ فِی الۡاَمۡرِ ۚ فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ1؎
حضراتِ سامعین! حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی نور اﷲ مرقدہٗ  کا ایک رسالہ ہے ’’حقوق الاسلام‘‘ جس میں حضرت نے تمام مسلمانوں کے حقوق مثلاً والدین کے حقوق، سسرال کے حقوق، بہنوئی، داماد، بہو کے حقوق، شاگرد و استاد کے حقوق وغیرہ شامل کردیے ہیں۔ ہمارے دوستوں میں سے ایک دوست نے جو ہماری مسجد کے نمازی بھی ہیں اس رسالے کو اپنی بیٹی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنے پیسوں سے چھپوایا ہے جس کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوا ہے اﷲ تعالیٰ اس کی بے حساب مغفرت فرمائے لہٰذا وعظ ختم ہونے کے بعد آپ لوگ اس رسالے کو حاصل کرلیں۔ 
حکیم الامت اس رسالے پر عمل کرنے کی بہت اہتمام سے نصیحت فرماتے تھے۔ میرے شیخ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم بھی یہ کتاب پڑھنے کو بار بارفرمایا کرتے ہیں۔ عام طور سے لوگ نفلی عبادات تو بہت کرتے ہیں یہاں تک کہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ صاحب عبادت میں تو فرشتہ معلوم ہوتا ہے جب دیکھو تسبیح لیکن اﷲ کے بندوں کو ستانے میں جانوروں سے بھی بدتر ہے، جانور بھی شاید سینگ مارنے میں تھوڑا بہت سوچ لے لیکن آج انسان انسان کے قتل و خون اور اذیت رسانی پر تلا ہوا ہے اور اذیت سے بچانے کا کوئی اہتمام نہیں کرتا۔
_____________________________________________
1؎ اٰلِ عمرٰن:159
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter