عظمت صحابہ |
ہم نوٹ : |
|
عظمتِ صحابہ رضی اللہ عنہماَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ 1؎وَقَالَ تَعَالٰی وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 2؎وَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْمَرْأُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْاَحَدُکُمْ مَّنْ یُّخَالِلُ 3 ؎مولانا شاہ محمد احمد صاحب ہمارے وہ بزرگ ہیں کہ میں جب بالغ ہوا تو ان کی صحبت میں مجھے تین سال الٰہ آباد میں رہنا نصیب ہوا اور الحمدللہ ہمارے اکابر نے ان کی بہت تعریف کی ہے، میرے شیخِ اوّل شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اور موجودہ شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم ان سے بے حد محبت فرماتے تھے اور ان کی بہت تعریف کرتے تھے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے ایک مرتبہ علمائے ندوہ سے خطاب فرمایا، اُن کے اِس قول کو میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے مدینہ پاک میں علماء کو سنایا اور میں آپ _____________________________________________ 1؎التوبۃ:119 2؎العنکبوت:69 3؎سنن ابی داؤد:308/2،(4835)،باب من یؤمر ان یجالس،ایج ایم سعید