Deobandi Books

نسبت مع اللہ کے آثار

ہم نوٹ :

32 - 42
ایسی لعنتیں برسا دیں گے جن کی وجہ سے تمہارے چہروں پر خباثتیں معلوم ہوں گی، تمہاری کمر ٹیڑھی کردیں گے، تمہارے دل میں اختلاج پیدا کردیں گے، تمہاری آنکھوں کی روشنی ختم کردیں گے، تمہارے پاؤں گھسیٹتے ہوئے تمہیں کتے کی موت ماردیں گے، اگر تم نے توبہ نہ کی، یہ تو دنیا کی ذلت ہے اور آخرت میں مرنے کے بعد پتا چلے گا لہٰذا ہمت کرو     ؎
ہیں  تبر   بردار   و   مردانہ   بزن 
چوں علی وار  ایں  درِ  خیبر  شکن
بھالہ اٹھاؤ اور نفس پر مردانہ وار حملہ کرو، زنانہ چوڑیاں اُتار دو اور نفس کے خیبر کو توڑ کر پارہ پارہ کردو، جنہوں نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں، جو اپنی نظر نہیں بچا رہے ہیں، نفس کا کہنا مان لیتے ہیں اور نفس کا مقابلہ نہیں کرتے سمجھ لو کہ وہ نفس کے مقابلے میں چوڑیاں پہن چکے ہیں، عورتیں بن چکے ہیں،یہ مرد نہیں ہیں کیوں کہ یہ ھویٰ پرست ہیں، ان کو خواہشاتِ نفسانیہ کا حیض آرہا ہے جو حیض الرجال ہے۔ مولانا رومی ان کے بارے میں فرماتے ہیں  ؎
اے رفیقو  ایں  مقیل  و   ایں  مقال
اتقوا   ان    الھوٰی    حیض   الرجال
لہٰذا ارادہ کرلو کہ آج سے حسین عورتوں اور اَمردوں کو نہیں دیکھیں گے، ارادہ کرلو کہ اپنے مالک کو راضی کرناہے، جان جائے تو جانے دو مگر تمام گناہوں سے توبہ کرلو اور جان کی بازی لگانے کاارادہ کرلو، اے خدا! ہماری جانوں کو قبول کرلے اورہمارے اس ارادے کو بھی قبول کرلے، ہمیں جان لُٹانے کا ارادہ اور ہمت عطاکردے     ؎
جان  دی  دی  ہوئی   اسی   کی  تھی
حق   تو   یہ  ہے  کہ  حق  ادا   نہ   ہوا
آپ یہ بھی تو سوچیں کہ جب آپ نے گناہ چھوڑے تو اللہ نے آپ کو جو دیاوہ مولانا رومی  رحمۃ اللہ علیہ کی زبان سے سنو      ؎ 
بادۂ  افراواں  و  خم  و  جامِ  مے
بوسہ بے  اندازہ  و  لب  نا پدید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 الہامِ فجور کے اسرار 6 1
4 حرام خواہشات کے انہدام سے نسبت مع اﷲ کی تعمیر ہوتی ہے 8 1
5 خواہشات کے ویرانے میں خزانۂ تقویٰ کی مثال 10 1
6 حرام خواہشات سے بچنے کا غم اُٹھانا ہی تقویٰ ہے 10 1
7 آیت وَ زِدْنٰھُمْ ھُدًی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 12 1
8 تزکیۂ نفس پر فلاح کا وعدہ ہے 13 1
9 اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ اﷲ تعالیٰ سے محبت کا عہد ہے 14 1
10 صحبتِ اہل اﷲ روح کی کلیوں کے لیے نسیمِ سحری ہے 15 1
11 عطائے نسبت کی علامات مع تمثیلات 17 1
12 خانقاہ تھانہ بھون کی اجمالی تاریخ 19 1
14 خانقاہ کے معنیٰ 20 1
15 شیخ کی اپنے بعض مرید پر خاص شفقت 21 1
16 بڑے پیر صاحب کا ارشاد 22 1
17 مولانا رومی کی مولانا حسام الدین سے محبت 22 1
18 آفتابِ نسبت مع اﷲ کو حسد کی خاک نہیں چھپا سکتی 24 1
19 گناہ کے تقاضوں سے گھبرانا نہیں چاہیے 24 1
20 حفاظتِ نظر پر حسنِ خاتمہ کی بشارت 25 1
21 نسبت مع اﷲ کے حصول کا واحد راستہ اہل اﷲ کی محبت ہے 26 1
23 اہل اﷲ کو آزمانا نادانی ہے 27 1
24 حضرت عبد اﷲ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ اورذاذان کا واقعہ 29 1
25 ارواحِ عارفین کی مستی و سرشاری 30 1
26 عشقِ مجازی کی تباہ کاریاں اور ان سے نجات کا طریقہ 31 1
27 توبہ سے رِند بادہ نوش بھی ولی اﷲ ہوجاتا ہے 28 1
Flag Counter