Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

28 - 34
شرح میں ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے کردی، لہٰذا ایئر ہوسٹس کو یہ سمجھانے کے لیے کہ مسلمان بڑے اچھے اخلاق والے ہوتے ہیں مسکرا مسکرا کے باتیں مت کرو کہ ہم عمر ہے تو میری سسٹر ہے اور لڑکی ہے تو بیٹی اور ذرا عمر زیادہ ہے تو آپا۔یہ آپا نہیں ہے، شیطان تم کو اس کے پاپا پر چھاپا ڈلوارہا ہے اور آنکھوں کازِنا کرارہا ہے۔ دل کو مضبوط رکھو ہرگز نظر مت ڈالو، چاہے جیسی بھی چائے ملے۔ ابھی راستے میں ہمارے مولانا نے نظر نیچی کرکے ایئر ہوسٹس سے کچھ کہا۔ اس نے سمجھا کہ یہ بیمار ہے اور آواز کمزور ہے، تو اپنا کان اور گال ان کے منہ کے سامنے کردیا۔ ان کا تو (Exam)اور مشکل ہوگیا، اس لیے منہ اُٹھا کر نظر نیچی کرلو اور آواز ذرا تیز کرو، کیوں کہ منہ اٹھاکر آواز جلدی پہنچتی ہے، لیکن نظر نیچی کرکے سر اٹھاؤ تاکہ وہ سن لے، ورنہ اپنا گال اور کان تمہارے اور قریب کرلے گی،کیوں کہ ان کی ڈیوٹی ہے، ان کو سمجھایا جاتا ہے کہ پسینجر کو خوش کرو چاہے اس کا انجر پنجر ڈھیلا ہوجائے۔ ایسے موقع پر جان دے دو، لیکن حرام مزہ نہ اُڑاؤ۔
اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟
یہ جو حدیث شریف کی دعا ہے:
اَللّٰہُمَّ  اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِیْ وَ اَہْلِیْ وَ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ 12؎
کہ اے اﷲ! اپنی اتنی محبت دے دے کہ ہم اپنی جان سے زیادہ آپ کو پیار کریں۔اس کا امتحان کیا ہے؟ کیسے معلوم ہو کہ آپ کے دل میں اﷲ تعالیٰ آپ کی جان سے زیادہ پیارا ہے ؟ کیا دلیل ہے؟ جب ایئر ہوسٹس گوری ہو یا کالی ہو یاسڑکوں پر ٹانگ کھولے ہوئے جارہی ہے۔ یہ ٹانگ شیطان کی ٹانگ ہے، شیطان اسی سے داڑھی والوں اور گول ٹوپی والوں کو ٹانگ دیتا ہے۔ ہوشیار ہوجاؤ اے گول ٹوپی والو! اور داڑھی والو! جب ننگی ٹانگ نظر آئے تو تم نظر مت ڈالو، ورنہ ٹنگنا مچھلی کی طرح ٹانگے گی۔ اﷲ کے جان سے پیارا ہونے کی بڑی علامت یہ ہے کہ وہ اﷲ کو ناراض کرکے اپنی جان کو خوش نہیں کرتا، مثلاً ایک کروڑ ڈالر حرام کا مل رہا ہے۔ کیسے؟ مسافر کا مال چھوٹ گیایا وضو خانے میں ایک کروڑ کی گڈی کوئی بھول گیا اور یہ نہیں چراتا۔ تب معلوم ہو کہ ہاں مال سے زیادہ اور جان سے زیادہ اﷲ پیارا ہے۔ مٹی کے کھلونوں 
_____________________________________________
12؎  جامع الترمذی: 2/ 187، باب من ابواب جامع الدعوات، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter