Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

18 - 34
شاہی حکم زیادہ قیمتی ہے یا موتی؟ اس لیے ان ملکوں میں یہی ایک کام کرلو تو سب کے سب       سو فیصد ولی اﷲ ہوجاؤگے،کیوں کہ نظر بچانے پر اﷲ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر تم اپنی آنکھ کی مٹھاس ہم کو دے دو اور حرام مٹھاس سے اپنے کو بچالو اور میری وفاداری کا ثبوت پیش کردو، تو میرے دوست ہوجاؤ گے اور جس کا میں دوست ہوجاؤں تو دونوں جہاں اس کے ہیں     ؎
جو تو  میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری
اگر اک تو نہیں میرا تو کوئی شے نہیں  میری
اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟
آہ! اہلِ وفا بندے وہی ہیں جو اﷲ تعالیٰ کے قانون کو نہیں توڑتے اور اﷲ پر جان فدا کرتے ہیں۔ اور میں قسم کھاکر کہتا ہوں کہ اﷲ نے گناہ سے بچنے کی ہم کو طاقت دی ہے۔ بولیے! جوشخص یہ کہتا ہے کہ مجھے حسینوں سے نظر بچانے کی طاقت نہیں ہے، لیکن حسین لڑکی کا اور لڑکے کا باپ ایس پی ہو اور وہ پستول لگا کر کہتا ہو کہ میرے بیٹے بیٹی کو دیکھو بڑےحسین ہیں مگر جو ان کو دیکھے گا میں گولی ماردوں گا۔ بتاؤ پھر کوئی دیکھے گا؟ گولی تو دور کی بات ہے، کوئی ذرا تگڑا مسٹنڈا باکسر ماسٹر ہو اور یہ نظر باز جانتا ہو کہ میں سیر ہوں تو یہ سوا سیر ہے، ایک گھونسہ مارے گا تو کلّہ پھٹ جائے گا، تو بتاؤ مخلوق کی مار کے خوف سے دیکھے گا وہ آدمی؟ بولو بھئی! مخلوق کی مار سے ڈر گئے اور اﷲ کے پیار سے محروم ہونے سے نہیں ڈرتے؟ اپنی جان پیاری سہی، مگر وہ اﷲ تمہاری جان سے پیارا ہے یا نہیں؟ ہماری آرزو اور ہماری جان اﷲ کے سامنے کیا اہمیت رکھتی ہے۔ لہٰذا بڑے پیارے پرکم پیاری چیز فدا کردو، بس اﷲ پر جان فدا کردو     ؎
جان  دی    دی  ہوئی  اُسی  کی  تھی
حق  تو   یہ  ہے  کہ  حق   ادا   نہ   ہوا
اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں
جو لوگ یہ بہانا کرتے ہیں کہ ہم پرانے پاپی ہیں، اس لیے ہم سے گناہ نہیں چھوٹتےیہ کہنے سے وہ قیامت کے دن بچ نہیں جائیں گے، وہ اپنے اس بہانے سے توبہ کریں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter