Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

19 - 34
ہمیں گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے، اگر گناہ چھوڑنے کی طاقت نہ ہو تی تو اﷲ تعالیٰ گناہ چھوڑنے کا حکم ہی نہ دیتے، کیوں کہ کسی ایسے کام کا حکم دینا جو بندہ نہ کرسکے ظلم ہے اور اﷲ ظلم سے پاک ہے۔ معلوم ہوا کہ مرتے دم تک گناہ سے بچنے کی طاقت ہے، مگر یہ نفس ہمت چور ہے، خبیث لذت کی عادت کی وجہ سے یہ ہمت چور ہے، جیسے بھینس کے جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اگر دس کلو دودھ دیتی ہے، تو تین کلو اپنے بچے کے لیے اوپر چڑھالیتی ہے، کسان بےچارا تھن پر ہاتھ مارتا ہی رہتا ہے مگر وہ چڑھائے رہتی ہے، جب اس کا بچہ آتا ہے تو فوراً اتارلیتی ہے۔ یہی حال نفس کا اور اس قسم کے صوفیوں کا ہے جو نفس سے پوری طرح جان چھڑانا نہیں چاہتے، یہ اپنے دودھ کو اوپر چڑھالیتے ہیں یعنی طاقتِ تقویٰ کو پورا استعمال نہیں کرتے، گناہ سے بچنے کے لیے پوری ہمت استعمال نہیں کرتے اور جب کوئی حسین شکل سامنے آتی ہے اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ یہ بےوفائی ہے یا نہیں؟ اس لیے دو رکعت صلوٰۃ توبہ روزانہ پڑھیے اور کہیے کہ اے میرے اﷲ! دن بھر میں گندا ہوگیاہوں، اب آپ اپنی رحمت سے میری استغفار و توبہ قبول فرماکر مجھ کو پاک کردیجیے۔ روز کے روز معافی مانگیے، یہ ون ڈے سروس ہے۔
اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہوں۔ پس مجھ سے بڑھ کر کون باوفا ہوگا؟ یہ حسین کیا وفادار ہیں؟یہ تمہاری جان بھی لے لیں گے،تمہیں زہر بھی کھلوادیں گے اور اگر اﷲ کا عذاب آئے گا، تو تمہاری خیریت بھی پوچھنے نہیں آئیں گے۔ اگر اﷲ تعالیٰ عذاب کے طور پر گردے کا فلٹر پلانٹ فیل کردے، تو یہ حسین پوچھنے آئیں گی؟ یاکوئی حسین ہسپتال میں آئے گا، بلکہ ایک لات اور مارے گا کہ یہ خبیث تھا، ہم لوگوں کو بُری نظر سے دیکھا کرتا تھا۔ اﷲ کے نام پر میری یہ فریاد سن لو! صرف ایک کام کرلو کہ کام نہ کرو اور ولی اﷲ ہوجاؤ۔یعنی گناہ کے کام نہ کرو اور آرام سے اﷲ والے ہوجاؤ۔ بتاؤ نظر مارنا کام ہے یا نہیں؟ تو کام نہ کرکے ولی اﷲ ہوجاؤ، کتنا آسان راستہ بتارہا ہوں۔
عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں
علامہ ابنِ قیم جوزی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر تم آنکھ کی مٹھاس کو قربان کردو تو دل کی مٹھاس اﷲ تعالیٰ تم کو دے گا اور جب دل اﷲ تعالیٰ کی محبت سے میٹھا ہوگا، تو سب شکلیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter