Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

10 - 34
احد کے دامن میں زیارت کے لیے جائے، تو اﷲتعالیٰ سے یہ دعا ضرور مانگ لے کہ اے خدا! یہ ستر شہید آپ پر فدا ہوئے اور اپنے خونِ شہادت سے آپ سے وفاداری کا ثبوت دے گئے ہمیں بھی ان کی وفاداری سے کچھ حصہ عطا فرما کہ ہم اپنے لعنتی کاموں سے توبہ کرلیں۔
بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم   کی بددعا
سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد سن لو:
 لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ4؎
اس ظالم پر جو اﷲ کے حکم کو توڑتا ہے اور اپنا دل نہیں توڑتا اور دعوائے بندگی بھی کرتا ہے، اس ظالم پر اے خدا! لعنت فرما۔ اب بتاؤ کہاں جاؤ گے؟ کیا ہم پیروں کی بددعا سے ڈریں اور سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی بددعا سے نہ ڈریں؟ جن کی غلامی کے صدقے میں پیر بنتا ہے، ان کی دعا سے نہ ڈرنا کتنی بڑی حماقت ہے۔ بولو بھئی! پیروں کی اذیت رسانی سے ڈرتے ہیں اور سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کے فرمانِ عالی شان زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ5؎  کہ کسی کی بہو، بیٹی کو بیوی کو دیکھنایہ آنکھوں کا زنا ہے، اس کو اہمیت نہیں دیتے۔ بعض بے وقوف لوگ سمجھتے ہیں کہ نہ لیا نہ دیا صرف دیکھ لیا تو اس میں کیا مضایقہ ہے؟ ایسے ذائقہ میں کیا مضایقہ ہے؟ کہ نہ لیا نہ دیا صرف دیکھ لیا، لیکن دیکھنے ہی کو سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ یہ آنکھوں کا زِنا ہے ۔اب بتاؤ آنکھوں کا زِناکار ولی اﷲ ہوسکتا ہے؟ دوستو! آج ارادہ کرلو کہ جان دے دیں گے، نہ دیکھنے کے غم میں ہم جان فدا کردیں گے اﷲ پر۔ بتاؤ جو جان خدائے تعالیٰ پر فدا ہو مبارک ہے یا نہیں؟ اﷲ تعالیٰ نے طاقت دی ہے۔
اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے
ایک عالم نے حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کو خط لکھا کہ مجھ کو دیکھنے کی طاقت
_____________________________________________
4؎   کنزالعمال:338/7،(19162) ،فصل فی احکام الصلٰوۃ الخارجۃ،مؤسسۃ الرسالۃصحیح البخاری2/ 922-923باب زنا الجوارح دون الفرج ، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter