Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

23 - 34
لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے
دوستو! اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرا کوئی مثل نہیں ہے:
وَ  لَمۡ  یَکُنۡ  لَّہٗ   کُفُوًا  اَحَدٌ8؎
اﷲتعالیٰ بے مثل ہیں، ان کے جیسا کوئی نہیں، لہٰذا جس کے دل میں اﷲ آتا ہے اس کا دل بھی بے مثل ہوجاتا ہے۔ اﷲ کے نام کی لذت بے مثل لذت ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے اسی لیے دعویٰ فرمایا  ؎
اے  دل  ایں  شکر  خوشتر  یا  آنکہ  شکر  سازد
اے   دل   ایں  قمر   خوشتر  یا  آنکہ  قمر  سازد
 اے شکر پر مرنے والو! یہ شکر زیادہ میٹھی ہے یا شکر پیدا کرنے والا؟یہ چاند زیادہ حسین ہے یا چاند کو حسن دینے والا زیادہ حسین ہے؟ جو لیلاؤں کو نمک دے کر قبرستان میں ان لیلاؤں کو ختم کردیتا ہے، پھر اگر قبر کھود کر دیکھو تو تم کو ان کے گال کا کوئی نمک، ان کی آنکھوں کی کوئی بناوٹ نظر نہیں آئے گی۔ مٹی کے ڈسٹمپروں پر اﷲ نے کیا کرشمہ دکھایا اور اپنے کرم سے حکم دے دیا کہ دیکھنا مت۔ ان کو ہم نے نمکین، چمکین، دمکین اورحسین بنایا ہے لیکن دیکھنا مت، کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ نہ دیکھنے کا تم غم اُٹھالو پھر ہم تمہارے ہیں   ؎
ہم  تمہارے تم  ہمارے   ہوچکے
دونوں جانب سے اشارے  ہوچکے
ذرا غم اٹھالو، پھر اﷲ ایسی بے مثل لذت دے گا کہ ساری دنیا کی لیلائیں نگاہوں سے گرجائیں گی۔ مولائے کائنات ساری دنیا کی لیلاؤں کو نمک دیتا ہے۔
بس اب ترجمہ سن لو جلدی جلدی،کیوں کہ مجھے ڈاکٹروں نے کم بولنے کی ہدایت کی ہے، کیوں کہ مریض ہوں میں لیکن کیا کہوں     ؎
_____________________________________________
8؎   الاخلاص:4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter