Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

26 - 34
مجھے  کچھ  خبر  نہیں  تھی  تیرا  درد   کیا   ہے    یا  رب
ترے  عاشقوں  سے  سیکھا  تیرے  سنگِ  در   پہ  مر نا
کسی   اہل   دل   کی  صحبت    جو    ملی   کسی   کو    اخترؔ
اسے   آگیا    ہے    جینا    اسے    آگیا     ہے    مرنا
اس اختر نے جو آپ سے خطاب کر رہا ہے الحمدﷲ! شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ ایک عمر گزاری، جوانی تقریباً ساری گزرگئی،یہاں تک کہ بال سفید ہوگئے۔ مجھے جو کچھ  ملا بزرگوں کی صحبت سے نصیب ہوا۔
اسی لیےمولانا ایوب صاحب نے میرا نام ’’تربینی‘‘رکھا ہے۔ تین بزرگوں کی صحبت اُٹھائی۔ دو دریا ملتے ہیں تو اس کو سنگم اور تین دریا کو تربینی کہتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے۔وَلَا فَخْرَ یَارَبِّیْ۔
اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا
تو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی یہ دعا آج سے مانگنا شروع کردو۔ آپ نے فرمایا:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ  وَحُبَّ عَمَلٍ یُّبَلِّغُنِیْ اِلٰی حُبِّکَ9؎
یا اﷲ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کی محبت کا۔ جب نبی مانگے اﷲ کی محبت تو ہم لوگ نہ مانگیں؟ اور اﷲ والوں کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتے ہیں، تو اﷲوالوں کی محبت مانگنا بھی سنتِ رسول (صلی اﷲ علیہ وسلم) ہے،بہت سے لوگ سنت کے عاشق ہیں،مگر یہ سنت بھی تو ادا کرو کہ اﷲ والوں کی محبت مانگو۔ اور نمبر تین یعنی ان اعمال کی محبت مانگو جن سے ہمیں اﷲ کی محبت مل جائے۔
علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ کی محبت اور عمل کی محبت کے بیچ میں اﷲ والوں کی محبت کیوں مانگناسکھایا؟ تو فرمایا: جس کو 
_____________________________________________
9؎   جامع الترمذی: 187/2، باب من ابواب جامع الدعوات،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter