Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

16 - 34
تو میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ جس کو مولیٰ مل جاتا ہے وہ لیلیٰ چور نہیں ہوتا۔ آپ بتائیے! کوئی وزیر اعظم اور بادشاہ کسی سبزی بیچنے والے کے ٹھیلے سے آلو چراکر جیب میں رکھ سکتا ہے؟ آلو کی تو پھر بھی کوئی قیمت ہے، جس کو مولیٰ مل جائے اس کے بعد ساری کائنات کی کوئی قیمت نہیں رہتی      ؎
یہ   کون  آیا  کہ  دھیمی  پڑگئی   لو   شمع   محفل  کی
پتنگوں  کے  عوض  اڑنے  لگیں  چنگاریاں  دل  کی
اﷲ تعالیٰ کی غیرت بھی اپنے عاشقوں کی حفاظت کی ضمانت لیتی ہے۔ سن لو اس کو! مولانا رومی  رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک عورت جارہی تھی کہ ایک آدمی اس کے پیچھے لگ گیا اور کہا میں تمہارا عاشق ہوں۔ اس نے کہا میرے پیچھے میری ایک بہن آرہی ہے، جو مجھ سے بھی زیادہ حسین اور کم عمر ہے۔ سالیوں سے پردہ اسی لیے زیادہ ضروری ہے،کیوں کہ سالیوں کو دیکھنے والے کو شیطان آسانی سے اپنا سالا، اپنا برادر اِن لا بنا لیتا ہے۔ تو جب اس نے کہا کہ پیچھے ایک حسین اور آرہی ہے تو وہ ظالم اُدھر دیکھنے لگا، تو اس عورت نے ایک طمانچہ مارا اور کہا تجھے شرم نہیں آتی، مجھ سے محبت کا دعویٰ کیا تھا اور دوسری کو دیکھتا ہے۔
یاد رکھو کہ اﷲ تعالیٰ کو بھی غیرت آتی ہے کہ میرا ہوکر کہاں دیکھتا ہے؟ جس کو  اﷲ تعالیٰ اپنا بناتا ہے پھر غیر کا نہیں ہونے دیتا۔ بتاؤ! آپ ایک بلّی پالتے ہیں، تو کیاآپ پسند کریں گے کہ وہ دوسرے گھر میں جاکر رہے؟ اﷲ تعالیٰ کو اپنے اولیاء سے محبت ہوتی ہے،     اﷲ تعالیٰ ان کو توفیق دیتے ہیں کہ وہ اپنی نظروں کی حفاظت کریں۔ 
سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے
تو مولانا رومی نے فرمایا کہ پینسٹھ وزیروں نے انکار کردیا کہ اس نایاب موتی کو ہم نہیں توڑیں گے اور ہر وزیر کو شاہ محمود نے انعام بھی دیا،حالاں کہ سب فیل ہورہے تھے۔ فیل ہونے والے کو اگر انعام مل جائے تو پھر امتحان اور سخت ہوجاتا ہے کہ نہیں؟ انعام لے کرسمجھتے ہیں کہ ہم پاس ہورہے ہیں،حالاں کہ فیل ہورہے ہوتے ہیں۔ تین چار وزیروں کو جب انعام ملا تو پینسٹھ کے پینسٹھ وزیر فیل ہوگئے، کسی نے اس موتی کو نہیں توڑا اور انعام بھی لے لیا۔ لیکن جو سچا عاشق
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter