Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

29 - 34
میں اپنی زندگی ضایع نہ کرو۔ بعض لوگ بہت ضایع کرچکے، کچھ چین نہ پایا سوائے اُلّو کی طرح شیطانی فعل میں کھوپڑی اس کی یاد میں گرم ہوئی اور نیند کے لیے ویلیم فائیو کھاتے رہے، پھر کھائی ویلیم ٹین پھر بھی نیند نہ آئی، تو ٹین بجاتے ہوئے پاگل خانے میں چلے گئے۔ آپ پاگل خانے میں جاکے دیکھیں، وہاں نوے فیصد لوگ رومانٹک والے ہیں۔یہ رومانٹک دنیا بحرِ اٹلانٹک میں غرق کرتی ہےاور ڈینٹ فاراسٹک بھی کرتی ہے، آؤٹ آف اسٹاک بھی کرتی ہے اور آؤٹ آف مائنڈ بھی کرتی ہے۔ مولیٰ کو چھوڑ کر کہیں چین نہیں ہے یاد رکھو واﷲ! قسم کھا کر کہتا ہوں اور میری قسم کی کوئی حقیقت نہیں،اﷲ تعالی کا کلام یہ اعلان کررہا ہے:
اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ13 ؎
 یاد رکھو! خبردار اﷲ ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملتا ہے۔ یہاں ’’ہی‘‘ کا لگانا فرض ہے۔ جو ترجمہ یہ کردے کہ اﷲ کی یاد سے دل کو چین ملتا ہے، اس کا ترجمہ صحیح نہیں ہے۔ کیوں؟ بِذِکۡرِ اللہِ مقدم ہے اور تَقْدِیْمُ مَاحَقُّہُ التَّاخِیْرُ یُفِیْدُ الْحَصْرَقواعدِ عربی کے اعتبار سے اس کا ترجمہ ہے کہ اﷲ ہی کے ذکر سے تم کو چین ملے گا۔ قرآنِ پاک پر ایمان لانے والو! چین کہاں تلاش کیا جارہا ہے؟ ننگی ٹانگوں میں؟ اس لیے دیکھو! رومانٹک دنیا بے چین اور پریشان ہے۔ ایسی کتے کی زندگی ہے دنیاوی عاشقوں کی کہ بس کچھ مت پوچھو۔ ایک پل چین نہیں ہے اور جب حسن بگڑ گیا، تو اس کا حال میں نے اس شعر میں بیان کیا کہ     ؎
اِدھر   جغرافیہ   بدلا   اُدھر   تاریخ   بھی   بدلی
نہ  اُن  کی  ہسٹری  باقی  نہ   میری  مسٹری  باقی
تو بخاری شریف کی دعا ہے کہ اے اﷲ! اپنی اتنی محبت مجھے دے دے کہ میری جان سے زیادہ آپ پیارے ہوجائیں۔ جس کی کسوٹی یہ ہے کہ سڑکوں پر ان حسینوں کو مت دیکھو، تو سمجھ لو پھر اﷲ جان سے زیادہ پیارا ہے،کیوں کہ جان کو تکلیف ہورہی ہے اور یہ اﷲ کی محبت میں جان کی پروا نہیں کرتا، جان پر تکلیف جھیل لو، اﷲ کے غضب کو مت خریدو، تو سمجھ لو اب جان سے زیادہ اﷲ پیارا ہوگیا اور اہل و عیال اور بال بچوں سے بھی زیادہ اﷲ پیارا ہوگیا۔
اور تیسری دعا ہے  وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ اور اے اﷲ! پیاس میں ٹھنڈا پانی پی کر جو 
_____________________________________________
13؎   الرعد:28
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter