Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

17 - 34
ہوتا ہے وہ محبوب کی مرضی کو دیکھتا ہے کہ میرا محبوب کیا چاہتا ہے؟ اس کے سامنے صرف محبوب کی رضا ہوتی ہے، وہ اسرائیل کے یہودیوں کی دولت نہیں دیکھتا، وہ برطانیہ کے انگریزوں کی دولت نہیں دیکھتا، وہ امریکا کے عیسائیوں کی دولت اور ان کے نمک اور حسن کو نہیں دیکھتا، اس کی نظر آسمان پر ہوتی ہے کہ میرا مولیٰ کیا چاہتا ہے۔ چناں چہ ایاز سچا عاشق تھا، وہ اُٹھا، پتھر لیا اور اس موتی کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ پینسٹھ وزیروں نے کہا کہ ایاز کیسا کافر نالائق ہے، کافر اصطلاحی نہیں لغوی معنوں میں بولا تھا کہ یہ کیسا ناشکرا ہے، جو شاہ کی نعمت کا کفران کررہا ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ ایاز! اے میرے عاشق اور باوفا غلام! تونے میرا حکم مان کر موتی کو توڑ دیا، لیکن یہ پینسٹھ وزیر تجھ کو نالائق اور بے وفا کہہ رہے ہیں، اس کا تو ہی جواب دے۔ ایاز نے کہا    ؎
گفت  ایاز  اے  مہترانِ  نامور
امرِ   شہ   بہتر   بقیمت   یا   گُہر
شاہِ محمود کی طرف سے اس کا عاشقِ باوفا جواب دے رہا ہے کہ اے معزز وزیرو! شاہی حکم زیادہ قیمتی ہے یا یہ موتی زیادہ قیمتی ہے؟ تو دنیاوی شاہ کے حکم سے موتی کو توڑنے والا ایاز باوفا قرار دیا گیا۔ مولائے کریم کا قرآنِ پاک میں حکم ہے یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ اے ایمان والو! کسی  کی بہو، کسی کی بیٹی، کسی کی وائف کو مت دیکھو، ورنہ تمہاری لائف خراب ہوجائے گی اور    ویلیم فائیو کھانی پڑے گی اور اس کا نائف (چاقو) تم کو ہر وقت چبھتا رہے گا۔ پس اﷲ تعالیٰ کا حکم زیادہ قیمتی ہے یایہ ٹانگ کھولنے والی کرسچین لڑکیاں؟ بتاؤ بھئی کس کی قیمت زیادہ ہے؟ اچھا یہ بتاؤ کہ اگر باربڈوز حکومت کا اعلان ہوجائے کہ جو شخص سڑکوں پر پھرنے والی لڑکیوں کو نہ دیکھے گا، تو ہرنظر کے بچانے پر اس کو باربڈوز کا ایک لاکھ ڈالر ملے گا جو امریکا کا پچاس ہزار ہوا، تو بتاؤ وہ کیا کرے گا؟ مال کی لالچ میں ایک نظر بھی خراب نہیں کرے گا۔ بتاؤ، اﷲ کا وعدہ سچا ہے یا باربڈوز حکومت کا؟ بہرحال! اﷲ کے حکم کے سامنے ساری دنیا کے سورج اور چاند بھی مل جائیں اور ساری دنیا کا خزانہ مل جائے، تو اس کی کوئی قیمت نہیں۔ جو اﷲ کےحکم کو توڑتا ہے اس سے زیادہ بدنصیب کوئی شخص نہیں ہے۔ مولانا رومی اسی کو فرماتے ہیں   ؎
امرِ  شہ  بہتر  بقیمت  یا  گُہر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter