Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

38 - 50
لَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفۡسَکَ اَلَّا یَکُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ40  ؎
جب دشمنوں پر آپ کی رحمت کی یہ شان ہے تو اہل محبت یعنی مومنین کے ساتھ آپ کی رحمت و شفقت کا کیا عالم ہوگا! اسی کو حق تعالیٰ نے اگلی آیت میں بیان فرمادیا جو تَخْصِیْصٌ بَعْدَ التَّعْمِیْمِ ہے یعنی حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ میں تو عموم ہے کہ اس میں مؤمنین و کفار دونوں شامل ہیں لیکن آگے مومنین کو خاص فرمارہے ہیں کہ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ مومنین کے ساتھ آپ رؤف و رحیم ہیں یعنی بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔ رأفت کے معنیٰ ہیں دفع مَضَرَّت  اور رحمت کے معنیٰ ہیں جَلْبِ منفعت، تو یہ معنیٰ ہوئے کہ جو باتیں اہل ایمان کے لیے مضر ہیں اُن کو دفع کرتے ہیں اور جو باتیں مؤمنین کے لیےنفع بخش ہیں وہ عطا کرتے ہیں اور ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومنین پر آپ کی شانِ رحمت کی یوں شہادت دی ہے کہ:
اَلنَّبِیُّ  اَوۡلٰی بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ مِنۡ اَنۡفُسِہِمۡ41؎
یعنی اے ایمان والو! جتنی محبت تمہیں اپنی جانوں کے ساتھ ہے ہمارے نبی کو اس سے زیادہ محبت تمہاری جانوں سے ہے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری جانوں کے ساتھ ایسا تعلق ہے جو خود ہمیں اپنی جانوں سے نہیں تو ہم پر آپ کا حق اپنی جان سے زیادہ ہےیعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم پر حق ہے کہ ہم اپنی جان سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں اور اس محبت کا ثبوت یہ ہے کہ ہر کام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں      ؎
فَاِنَّ الْمُحِبَّ لِمَن یُّحِبُّ مُطِیْعُ42؎
کیوں کہ عاشق جس سے محبت کرتا ہے اُس کا فرماں بردار ہوتاہے۔
لہٰذا اُس نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر اگر ہم اپنی کروڑوں جانیں قربان کردیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا نہیں ہوسکتا       ؎
_____________________________________________
40؎  الشعرآء:3
41 ؎  الاحزاب:6
42؎  روح المعانی:3/ 138اٰل عمرٰن(31)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter