Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

37 - 50
کس بات پر ہیں؟ علامہ آلوسی اس کی تفسیر فرماتے ہیں: 
حَرِیْصٌ عَلٰی اِیْمَانِکُمْ وَصَلَاحِ شَاْنِکُمْ36؎  
وہ تمہارے ایمان پر اور تمہاری صلاحِ شان پر حریص ہیں کہ تم ایمان لے آؤ اور تمہاری حالت کی اصلاح ہوجائے۔ اس کو کسی شاعر نے کہا  ہے    ؎
حِرْصُکُمْ دَائِرٌ عَلٰی اِیْمَانِنَا
 لَابِذَاتٍ   بَلْ    صَلَاحِ    شَاْنِنَا 
اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ کی حرص کا تعلق ذات سے نہیں ہے بلکہ ہمارے ایمان اور ہماری صلاحِ شان سے ہے۔
علامہ آلوسی فرماتے ہیں کہ فَاِنَّ الْحِرْصَ لَا یَتَعَلَّقُ بِذَوَاتِھِمْ37؎   کیوں کہ اس حرص کا تعلق اے صحابہ! تمہاری ذات سے نہیں ہے ،  ان کی نظر تمہاری دنیا اور تمہارے مال پر نہیں ہے، وہ صرف تمہارے ایمان اور تمہاری اصلاحِ حال پر حریص ہیں، کیوں کہ ہم نے اپنے ہر نبی کی زبان سے یہ اعلان کرایا ہے کہ :
وَ مَاۤ  اَسۡـَٔلُکُمۡ  عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ   اِلَّا  عَلٰی رَبِّ  الۡعٰلَمِیۡنَ38؎
میں تم سے اس دعوت الی اللہ کا کوئی بدلہ اور صلہ نہیں مانگتا، میرا صلہ تو میرے رب کے پاس ہے۔
اس حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ میں امتِ دعوت یعنی کفار بھی شامل ہیں۔ آپ کی شفقت  و رحمت کی یہ شان ہے کہ کفار کے ایمان واسلام کے لیے بھی آپ اپنی جان پاک کو گھلارہے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جوش آیا اور فرمایا: اے نبی! کیا ان کافروں کے ایما ن نہ لانے کے غم میں آپ اپنی جان دے دیں گے۔ کَمَا قَالَ اللہُ تَعَالٰی
فَلَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفۡسَکَ عَلٰۤی اٰثَارِہِمۡ  اِنۡ لَّمۡ  یُؤۡمِنُوۡا بِہٰذَا  الۡحَدِیۡثِ  اَسَفًا  39؎
_____________________________________________
36؎  روح المعانی :52/11 سورۃ التوبۃ (128)،مکتبۃ داراحیاءالتراث، بیروت
37؎  روح المعانی :52/11 سورۃ التوبۃ (128)،مکتبۃ داراحیاءالتراث، بیروت
38؎  الشعرآء:109
39 ؎  الکھف:6
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter