Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

24 - 50
کی عظمتِ شان کی اجمالی معرفت کے لیے بیان کی گئیں لیکن آپ کی معیت اورصحبتِ مبارکہ جو صحابہ پر اثر انداز ہوئی اور اُن کی زندگی میں جو انقلاب آیا اُس کو اللہ تعالیٰ سند کے طور پر قیامت تک آنے والی اُمت کے لیے قرآنِ پاک میں بیان فرمارہے ہیں کہ:
مُحَمَّدٌ  رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ  عَلَی الۡکُفَّارِ   رُحَمَآءُ  بَیۡنَہُمۡ تَرٰىہُمۡ  رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبۡتَغُوۡنَ  فَضۡلًا مِّنَ  اللہِ  وَ رِضۡوَانًاسِیۡمَاہُمۡ  فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ  مِّنۡ  اَثَرِ السُّجُوۡدِ ؕ18 ؎
اے لوگو! میرے رسول کی جلالتِ شان کو تھوڑا سا سمجھنے کے لیے تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تم جان لو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے رسول ہیں۔ جتنا عظیم میں ہوں اسی سے میرے رسول کی عظمت کو پہچانو۔ بادشاہ کی عظمت سے سفیر کی عظمت ہوتی ہے۔ جتنے بڑے ملک کا بادشاہ ہوتا ہے اُتنی ہی اُس کے سفیر کی عظمت و اہمیت ہوتی ہے۔ میں تو ربّ العالمین ہوں، احکم الحاکمین ہوں، سلطان السلاطین ہوں اس سے میرے رسول کی عظمت کو پہچانو، لیکن جس طرح تمہاری عقل و فہم و ادراک میری عظمتوں کا احاطہ نہیں کرسکتے اسی طرح میرے رسول کی عظمتوں کا تم کیا احاطہ کرو گے، میرے رسول کے انوارِ نبوت کو بلاواسطہ دیکھنے سے تمہاری آنکھیں قاصر ہیں۔ لہٰذا میرے رسول کے انوار کو وَالَّذِیۡنَ مَعَہٗٓ میں دیکھو یعنی اُن لوگوں کے اندر دیکھو جن پر میرے رسول کے نور کا عکس پڑگیا ہے، جو لوگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پھول کی خوشبو میں بسائے گئے ہیں اُن میں میرے نبی کی خوشبو سونگھو کہ جن کے شاگردوں کی یہ شان ہے تو اُستاد کی کیا شان ہوگی! یہ اس مَعَہٗۤ یعنی معیتِ رسول کا فیض ہے جس نے صحابہ کو کیا سے کیا بنادیا    ؎
تو  نے مجھ کو   کیا   سے کیا   شوقِ  فراواں   کردیا
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کردیا
جو پہلے کُفر و شرک سے مُردہ تھے معیتِ رسول سے حیاتِ ایمانی سے مشرف ہوگئے، جو بُتوں کے آگےسرجُھکاتے تھے اب اَللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک کی عبادت میں سرگرم ہیں اور کفر 
_____________________________________________
18؎   الفتح:29
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter