Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

35 - 42
اَلَیۡسَ اللہُ  بِکَافٍ عَبۡدَہٗ ؕ 15؎   
کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟ کتنے اولیاء اللہ ایسے گزرے ہیں جن کی شادیاں نہیں ہوئیں لیکن ان کی زندگی ایسی عزت سے اللہ نے گزار دی کہ بڑے بڑے لوگ ہر وقت ان کی خدمت میں رہتے تھے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بیوی کا انتقال ہوگیا، اس کے بعد بھی وہ آٹھ دس سال زندہ رہے لیکن ان کے مریدوں نے خدمت کی۔ جو اللہ پر مرتا ہے اللہ اس کو اکیلا نہیں چھوڑتا، اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے۔
زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا
دوستو! میرا مضمون ختم ہوگیا لیکن یہ بتائیے آپ لوگ گھبرائے تو نہیں، ٹائم زیادہ تو نہیں ہوگیا؟ بولو بھئی! آپ کا دل کیا کہتا ہے؟ دیکھیے! سب لوگ کہہ رہے کہ ابھی اور سناؤ۔ آہ! لوگ کہتے ہیں کہ مولویوں کی کون سنتا ہے۔ میں کہتا ہوں اے دوستو! اے مولویو! کسی اللہ والے پر فدا ہوجاؤ، دردِ دل حاصل کرلو تو خدا کی قسم! دردِدل کے ساتھ جب بیان کروگے تب زمانہ ایسے غور سے سنے گا کہ آپ تھک جائیں گے، زمانہ نہ تھکے گا۔ جب رَس گلّہ ہوتا ہے تب مزہ آتا ہے۔ تم نے مدرسوں میں علم کا گولا حاصل کیا ہے، اللہ والوں سے اللہ کی محبت کا رَس حاصل نہیں کیا تو خالی گولے کا نام رَس گولا نہیں ۔ رَس مثبت گولا رَس گلّہ کہلاتا ہے۔ دس سال تک مدرسوں میں پڑھتے ہو تو چھ مہینے کسی اللہ والے کے قدموں میں اپنے کو ڈال دو تاکہ رس بھی مل جائے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری کون سنتا ہے؟ اس پر بھی ایک شعر سن لو ؎
زمانہ  بڑے  غور  سے  سن  رہا  تھا
ہم ہی تھک گئے  داستاں  کہتے  کہتے
اور میرا بھی ایک خاص شعر اس پر ہے کہ؎
میں  تھک  جاتا  ہوں اپنی داستانِ درد سے اخترؔ
مگر میں کیا کروں چپ بھی نہیں مجھ سے رہا جاتا
_____________________________________________
15؎  الزمر:36
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter