Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

11 - 42
تب ہم فقیروں کے پاس آتے ہیں اور خانقاہ میں ’’اِن‘‘ (In) ہونے کے بعد کہتے ہیں کہ ارے! میرا ڈپریشن کیا ہوا؟ میرا ٹینشن کیا ہوا؟ یہاں تو میں سکون پاگیا۔ یہ اللہ کے نام کی برکت ہے۔
دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟
جس اللہ نے ہمارے سینوں میں دل بنایا ہے، دل کے چین کو اسی اللہ نے فرمایا کہ میری ہی یاد سے تم کو چین ملے گا۔ یہ تمہارے دل کی مشین ماں کے پیٹ میں امریکا اور روس نے نہیں بنائی، جاپان و جرمنی نے نہیں بنائی، باپ کی منی اور ماں کے حیض پر تمہارے سینے میں دل میں نے فٹ کیا ہے تو اس مشین کا تیل میری یاد ہے۔ مجھے یاد کروگے تو چین پاؤگے، مجھے بھول جاؤگے تو کروڑوں رین میں بھی بے چین رہوگے۔ یہ سمجھ لو کہ جہاں جاؤگے وہیں لات اور گھونسے پاؤگے کیوں کہ میں جس سے ناراض ہوتا ہوں اپنی ساری مخلوق کو حکم دے دیتا ہوں کہ یہ میرا نافرمان ہے،کہیں چین نہ پائے۔حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب           رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے اس کے سارے رشتہ دار، اس کے بیوی بچے، اس کے گھوڑے،اس کے گدھے اور اس کا ہر جانور اس کا نافرمان ہوجاتا ہے         کیوں کہ بڑے مالک کا نافرمان ہے، سارے عالَم میں ہر طرف سے اس پر مصیبت آئے گی۔   کتنا پیارا شعر فرمایا ؎
نگاہِ   اقربا     بدلی   مزاجِ     دوستاں    بدلا
نظر اِک اُن کی کیا بدلی کہ کل سارا جہاں بدلا
جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے سارے جہاں کی نظر بدل جاتی ہے۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ جب مجھ سے گناہ ہوجاتا ہے تو میرا گھوڑا بھی میری نافرمانی کرتا ہے، میرا گدھا بھی میری نہیں مانتا، میرے بیوی بچے بھی فرنٹ ہوجاتے ہیں، اور بندہ جب توبہ کرتا ہے اور اللہ کے نام سے جب دل کو چین ملتا ہے تو پوری دنیا میں اسے چین نظر آتا ہے۔ یہ نظر تابع ہے دل کے۔ جب دل میں چین ہوگا تو اس کو ہر طرف چین نظر آئے گا اور جب دل پریشان ہوگا تو ہر طرف اس کو پریشانی نظر آئے گی کیوں کہ بصارت تابع ہے بصیرت کے۔ ایک اور پیارا شعر پیش کررہا ہوں، غور سے سنیے ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter