Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

34 - 42
نصیب ہو۔ کیوں کہ جس غم کے اندر حلاوتِ ایمانی کی بے شمار تجلیات موجود ہیں یہ غم اُٹھاکر پچھتاتے نہیں ہیں کہ کاش! شریعت میں آزادی ہوتی تو ہر ایئرہوسٹس کو دیکھتے۔ لیکن وہ نہیں جانتے  کہ سوائے پاگل ہونے کے کچھ نہ پاتے اور ہر وقت پریشان رہتے کہ میری ماں نے کون سے نمبر کا چشمہ لگاکر میری بیوی کا انتخاب کیا تھا کیوں کہ وہ تو ایسی نہیں ہے جیسی یہ ایئرہوسٹس ہے۔ بولو ہائے ہائے اور کاش کاش ملتا اور دل ہوجاتا پاش پاش۔ اس لیے جو اپنی والی ہے اسی پر خوش رہو کیوں کہ جنت میں ہماری مسلمان بیویوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشخبری ہے کہ مسلمان عورتیں چاہے کالی ہوں چاہے گوری ہوں، ناک کی چپٹی ہوں یا آنکھ سے بھینگی ہوں، یہ سب جنت میں حوروں سے زیادہ خوبصورت کردی جائیں گی۔ یہ       پلیٹ فارم کی چائے ہے، پلیٹ فارم کی چائے جیسی بھی ہو پی لو، نزلہ سے تو بچ جاؤگے۔ یہاں جیسی بیوی اللہ نے دے دی وہی ہماری حور ہے، وہی ہماری لیلیٰ ہے    ؎
زوجۂ   من  بہر  من  لیلائے  من
کہ  مرا  دادہ  ست او  مولائے من
یہ میرا شعر ہے کہ میری بیوی میرے لیے لیلیٰ ہے کیوں کہ یہ آسمان سے خود کود کر نہیں آگئی قسمت سے ملی ہے۔ یہ میرے مولیٰ نے عطا فرمائی ہے۔ اس لیے اے دنیا والو! ہمیں اپنی بیوی سے کوئی شکایت نہیں ہے اور جنت میں یہ بیویاں حوروں سے زیادہ خوبصورت کردی جائیں گی۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنا بناتے ہیں اس کو حوصلہ اور ہمت بھی دیتے ہیں، وہ لومڑی کی طرح نہیں رہتا، وہ ہر حال میں راضی برضا رہتا ہے اور اللہ کو ہر وقت یاد رکھتا ہے اور سنو کہ جس کا کوئی نہ ہو مثلاً کسی مجبوری سے شادی نہیں ہوئی یا ہوئی اور بیوی مرگئی یا اب دوسری شادی نہیں ہورہی ہے، تلاش کرتا ہے لیکن نہیں پاتا ہے۔ جیسے ایک بڈھے سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی شادی کیوں نہیں ہورہی ہے؟ اس نے کہا وجہ یہ ہے کہ میں کم عمر چاہتا ہوں، ہوں تو ستر سال کا مگر پچیس سال کی لڑکی چاہتا ہوں تو جوان لڑکیاں مجھ سے شادی کو راضی نہیں ہوتیں اور بڈھیاں راضی ہوتی ہیں تو ان سے میں راضی نہیں ہوتا۔ تو جس کا کوئی نہ ہو اس کے لیے                 اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا، آہ! بڑی تسلی کی آیت ہے کہ:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter