Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

23 - 42
دیکھ بھی رہا ہے اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ بھی پڑھ رہا ہے، یہ لاحول فائدہ نہیں کرتا۔ پہلے نظر ہٹاؤ پھر لاحول پڑھو، یہ لاحول تو تمہارے اوپر خود لاحول پڑھ رہا ہے اور مولانا کو بھی شامل کرنا چاہ رہا ہے۔ بہت چالاک لوگ ہوتے ہیں۔ اے مولویو! ہوشیار رہنا! جب کوئی کہے کہ مولانا دیکھو کیا بے حیائی کا زمانہ آگیا تو سمجھ لو یہ تمہیں اپنی حرام لذت میں ’’اِن‘‘ (In) کررہا ہے۔
اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟
۲) اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِیْ نُصْرَۃِ دِیْنِنَا جو دین پھیلانے کے لیے اپنی جان اور مال، اپنا علم اور وقت قربان کرتے ہیں۔
۳) اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی امْتِثَالِ اَوَامِرِنَا جو میرا حکم بجالاتے ہیں اور حکم کے بجالانے میں جو بھی تکلیف ہو برداشت کرتے ہیں۔ چاہے رمضان کے روزے ہوں، چاہے زکوٰۃ دینا ہو، چاہے حج کرنا ہو، چاہے جہاد کرنا ہو اور چاہے نماز پڑھنا ہو اور
۴) اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی الْاِنْتِہَاءِعَنْ مَّنَاہِیْنَا جو گناہ سے بچنے میں ہر تکلیف کو برداشت کرتے ہیں۔11؎  غرض میرے عاشقوں کی ہر ادا میری محبت کی غماز ہے۔
اسلام کا محور محبت ہے
میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے پورا اسلام محبت ہے۔ بتاؤ! محبوب سے بات کرنے کو دل چاہتا ہے یا نہیں؟ یہی نماز ہے۔ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ اے اللہ! ہم آپ کے غلام ہیں اور وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنْ مگر ہماری عبادت اور غلامی آپ کی محتاجِ استعانت ہے، آپ ہی کی مدد کا سہارا ہے۔ بتائیے! گفتگو ہورہی ہے یا نہیں؟ تو نماز اللہ تعالیٰ سے بات چیت کا راستہ ہے، ملاقات کا ذریعہ ہے۔اور جس سے محبت ہوتی ہے اس کو دیکھ کر کھانا پینا بھی یاد نہیں رہتا۔ کہتے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر اتنا مزہ آیا کہ میری بھوک پیاس ہی ختم ہوگئی، میں تو کھانا پینا سب بھول گیا۔ رمضان شریف میں اللہ سے یہ محبت تم بھی کرلو۔ دن بھر پیٹ جلالو لیکن پہلے اچھی طرح سے سحری کھالو، پھر شام تک میری محبت میں بھوکے پیاسے رہنے کا مزہ لوٹو۔
_____________________________________________
11؎   التفسیر المظہری: 95/8،بلوجستان بک دبو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter