Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

27 - 42
نظر چاہیے۔ لیلیٰ کے مجنوں اور ہیں اور مولیٰ کے مجنوں اور ہیں۔ لیلیٰ کا مجنوں بے چارہ پاگل ہوگیا نہ لیلیٰ کو پایا نہ مولیٰ کو پایا، لیکن مولیٰ کے جو مجنوں ہیں وہ پاگل نہیں ہوتے، وہ ایسے       عقل مند ہوتے ہیں کہ ان کی برکت سے لاکھوں اور مجنوں عقل مند بن جاتے ہیں۔               جو بے وقوف ہوتے ہیں وہ بھی اللہ والوں کے پاس آکر عقل مند ہوجاتے ہیں۔
لیکن ایک بات بتادوں یہ مجنوں اور لیلیٰ دونوں مسلمان تھے۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات میں میں نے پڑھا کہ لیلیٰ جو تھی مجنوں کے چچا کی بیٹی تھی۔ دونوں مسلمان تھے۔ مجنوں کے ابا بھی مسلمان اور لیلیٰ کے ابا بھی مسلمان، مجنوں بھی مسلمان اور لیلیٰ بھی مسلمان اور مجنوں کے ابا نے اپنے سگے بھائی لیلیٰ کے ابا سے کہا یعنی مجنوں کے چچا سے کہ بھائی جان! اپنی بیٹی کو میرے بیٹے سے کیوں نہیں بیاہ دیتے؟
بیاہ کے معنیٰ
اور بیاہ کے معنیٰ کیا ہیں؟ بیاہ اصل میں تھا بے آہ کہ جو آہ آہ کررہا تھا کہ ہائے بیوی کب ملے گی؟ شادی کب ہوگی؟ جب بیوی پاگیا تو آہ ختم ہوگئی اور وہ بے آہ ہوگیا۔ بتاؤ ملاوی والو! یہ معنیٰ کبھی سنے تھے؟ ذرا دعا دینا اس فقیر کو۔ یہ معنیٰ شاید ہی کسی نے بیان کیے ہوں۔
تو مجنوں کے چچا نے کہا کہ اے میرے بھائی! کیسے شادی کروں، یہ تو پاگل ہے، کہیں پاگلوں کو کوئی اپنی بیٹی دیتا ہے۔ روٹی کپڑا مکان یہ کہاں سے دے گا؟ یہ تو ہر وقت رویا کرتا ہے۔ آنسوؤں اور آہ و فغاں کے بدلے میں بیٹی کیسے دے دوں، اس کے آنسو اور اس کی آہیں روٹی کپڑا مکان تو نہیں دے سکتے۔
لیکن بڑے بڑے اولیائے اللہ اور علمائے دین نے حتیٰ کہ مولانا رومی نے بھی مجنوں لیلیٰ کے تذکرے سے، عشق لیلیٰ سے عشق مولیٰ کو سکھایا ہے کیوں کہ ایک دن مجنوں دریا کے کنارے بالو (ریت) پر لیلیٰ لیلیٰ لکھ رہا تھا تو ایک مسافر نے کہا کہ اے مجنوں! یہ کیا کررہا ہے ؎
گفت اے مجنونِ شیدا چیست ایں
می  نویسی  نامہ  بہر  کیست  ایں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter