Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

16 - 42
علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم                  کی ایک خاص دعا
ایک صاحب نے کہا کہ مولویوں کو مرغا کیوں ملتا ہے؟ جہاں جاتے ہیں ان کو دعوتوں میں مرغا ملتا ہے۔ میں نے کہا چوں کہ انہوں نے اپنے نفس کو مرغا بنا رکھا ہے، اللہ کا فرماں بردار بنا رکھا ہے لہٰذا سارے عالَم کے مرغے دیکھتے ہیں کہ اس کے اندر ہماری برادری موجود ہے تو سارے عالَم کے مرغے سیدھے ہمارے پیٹ میں خود داخل ہونا چاہتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی کہ اے اللہ! عالِم کی روزی کو سارے عالَم میں پھیلادے تاکہ جب یہ اپنا رزق کھانے جائے تو میرا دین بھی پھیلائے۔لہٰذا مولویوں کو جو دعوت ملتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے صدقے میں ملتی ہے۔ جو مولوی کی دعوت کرے تو سمجھ لے کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا  کا صدقہ ہے اور شکر کرے کہ وہ دعا اس کے حق میں قبول ہورہی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو ذریعہ بنارہے ہیں۔
ایک دلچسپ لطیفہ
ایک واقعہ اچانک یاد آگیا۔ ایک بادشاہ تھا،اس نے اعلان کیا جو ہمارے ہاتھی کو رُلادے اس کو ہم بہت انعام دیں گے۔ بڑے بڑے مصیبت زدہ آئے اور کان میں کہا کہ میرا بیٹا مرگیا۔ کسی نے کہا کہ میری تجارت لاس (Loss) میں جارہی ہے اور کسی نے کہا کہ میری بیوی کو کینسر ہوگیا لیکن کسی کی مصیبت سن کر ہاتھی بالکل نہیں رویا۔ مگر ایک مولوی نے جب اس کے کان میں کچھ کہا تو ہاتھی زارو قطار رونے لگا۔ لوگوں نے کہا کہ مولوی صاحب آپ نے اس کے کان میں کیا کہہ دیا۔ کہا کہ میں نے اسے اپنی تنخواہ  بتادی۔  بس اتنی تھوڑی سی تنخواہ کا سن کر ہاتھی بھی رونے لگا کہ بے چارے کا کیسے گزارہ ہوتا ہوگا؟ ہاتھی تو رو پڑا مگر کمیٹی والوں کے آنسو نہیں نکلتے۔اللہ ان کے دل میں بھی رحم ڈال دے۔ یہ واقعہ جس نے مجھے سنایا وہ یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ اس واقعے کو سن کر مجھے بہت مزہ آیا اور اس کو سناکر میں بہت لطف لیتا ہوں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter