Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

14 - 42
دل اللہ کی تجلی سے متجلّی ہیں وہ بھلا ان مردہ چراغوں سے مرعوب ہوں گے؟
اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے
میں عرض کررہا تھا کہ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر کے عاشقانِ خدا ایک قوم ہیں اور اس آیت سے یہ بھی پتا چلا کہ جتنے لوگ مرتد اور گمراہ اور         اللہ سے بے وفا ہوتے ہیں یہ عاشق نہیں ہیں،یہ صرف عقل سے اسلام لائے تھے کیوں کہ عاشق کبھی بے وفا نہیں ہوتا۔ حکیم الاُمت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ علمائے دین سے مسائل پوچھ لو مگر زندگی عاشقوں کے ساتھ گزار وکیوں کہ عاشق بے وفا نہیں ہوتا۔سَائِلُوا الْعُلَمَآءَ وَجَالِسُو الْکُبَرَآءَ علماء سے مسئلے پوچھو اور بڑے بوڑھوں کے پاس بھی بیٹھو لیکن خَالِطُوا الْحُکَمَآءَ5؎ اللہ والوں کے پاس رات دن زندگی گزارو تاکہ تم بھی اہل محبت اور اہل وفا بن جاؤ۔ وفاداروں کے ساتھ رہنے سے وفاداری آتی ہے لیکن اگر تم کسی وفادار شیخ کے ساتھ رہ کر وفاداری نہیں سیکھتے تو پھر مجھے مجبوراً کہنا پڑے گا کہ یہ سموسہ خوری ہے، وفاداری کا ذوق اس بے غیرت کو نہیں ہے۔ میں دردِ دل سے اللہ کی محبت پیش کررہا ہوں کہ کھانا پینا اس شخص کا بے وفائی اور غداری ہے جو اللہ کا رزق کھاکر اللہ کی نافرمانی کرتا ہے یعنی گناہ سے نہیں بچتا۔ بتائیے! اللہ کا رزق کھاکر کسی کی بہو بیٹی کو دیکھنا یا کسی کے بیٹے کو دیکھنا یہ شخص کمینہ ہے یا نہیں؟ بے غیرت ہے یا نہیں؟ نمک حرام ہے یا نہیں؟ اللہ کا نمک کھاکر ایسی ہمت سے کام لو کہ ایک سانس بھی مالک کو ناراض نہ کرو۔ زندگی ان پر دے کر دیکھو کہ کیا مزہ ملتا ہے۔ جو زندگی مالک پر فدا ہوتی ہے اسے کیا ملتا ہے، اس پر میرا شعر سنو  ؎
زندگی   پُر   بہار    ہوتی   ہے
جب  خدا   پر  نثار  ہوتی  ہے
جو زندگی مالک پر قربان ہوتی ہے وہی پُر بہار ہوتی ہے اور اس زندگی پر بے شمار زندگی برستی ہے۔ جہاں کوئی اللہ والا بیٹھے گا اس پر اتنی زندگی برستی ہے کہ جو پریشان اور ڈپریشن والے 
_____________________________________________
5؎   کنز العمال:7/9(24661)باب فی الترغیب فیہا، مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter