Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

12 - 42
دل گلستاں تھا تو ہر شے سے ٹپکتی تھی بہار
دل  بیاباں  ہوگیا   عالَم   بیاباں  ہوگیا
جو اللہ کو ناراض کرتا ہے اس کا دل ویران کردیا جاتا ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ خالقِ گلستاں ہیں، خالقِ بہار ہیں، ان کو ناراض کرکے کہاں سے بہار پاؤگے۔ مجھے اپنا ایک شعر یاد آیا کہ جس کے دل کو اللہ پیار سے دیکھ لے اسی وقت وہ دل گلستاں ہوجاتا ہے اور جس کے دل سے اللہ اپنی نظر کرم ہٹالے اسی وقت وہ دل جنگل اور بیابان ہوجاتا ہے۔ یہ ترجمہ ہے میرے شعر کا۔ اب شعر سنیے ؎
جس طرف کو  رُخ کیا تو نے  گلستاں ہوگیا
تو نے رُخ پھیرا جدھر سے وہ بیاباں ہوگیا
دوستو! دونوں جہاں میں اگر چین اور آرام سے رہنا چاہتے ہو تو دونوں جہاں کے پیدا کرنے والے کو راضی اور خوش کرلو۔ دنیا میں چین سے رہنے کی اور کوئی ترکیب نہیں ہے۔ امریکا، روس، جرمنی اور جاپان اور انٹرنیشنل قوانین ہمارے قلب کے اطمینان کی ضمانت نہیں لے سکتے کیوں کہ جس نے ہم کو پیدا کیا ہے وہی ہمارے دل کی مشین کے تیل کو جانتا ہے، لہٰذا        اللہ تعالیٰ نے اپنی یاد میں ہمارے چین اور اطمینان کی بشارت دی ہے کہ مجھے یاد کرتے رہوگے تو چین سے رہوگے اور مجھ کو بھول کر حرام لذتوں کے پیچھے دوڑنا، چوری اور ڈاکہ اور کالی اور گوری عورتوں کو دیکھ دیکھ کر للچانا کہ آہا! کیسی نمکین صورت جارہی ہے اور یہ گوری کیسی ہے،         ان باتوں سے دل بالکل چین نہیں پاسکتا۔ ایسا بے چین رہے گا جیسے مچھلی بغیر پانی کے۔ اس لیے؎
نہ  کالی  کو   دیکھو   نہ  گوری    کو    دیکھو
اسے  دیکھو  جس  نے   انہیں  رنگ  بخشا
جس نے ان کو کلر دیا ان کو دیکھو کہ وہ انہیں دیکھنے سے منع کررہا ہے۔ قرآن شریف میں       اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں خبردار! اپنی بیوی کے علاوہ کسی کی بہو بیٹی کو مت دیکھو،کسی کی ماں بہن کو مت دیکھو۔ میں بھی تمہارے دیکھنے کو دیکھ رہا ہوں۔ جب تم اِدھر اُدھر دیکھتے ہو تو تمہاری نظر میرے دائرۂ نظر سے خارج نہیں ہوتی۔ ہم تمہاری نظر پر نظر جمائے ہیں کہ اے خبیث الطبع! نمک میرا کھاتا ہے لیکن میری مرضی کے خلاف کہاں دیکھتا ہے، کدھر دیکھتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter