Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

10 - 42
مل جائے، انڈین مل جائے، گجراتی مل جائے لیکن وہ اللہ و رسول سے پیار کرتا ہے تو اس سے معانقہ کرو، محبت کرو کہ واہ رے میرے پیارے! ہم تم ایک برادری ہیں،یہاں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ سارے عالَم کے عاشق خدا ایک قوم ہیں۔ دلیل میں قرآنِ پاک کی آیت پیش کررہا ہوں۔ ملاوی کے علماء یہاں موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے علماء موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں: فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ میں ایک قوم پیدا کروں گا جس کی کیا شان ہوگی؟ یُّحِبُّہُمۡ  اللہ تعالیٰ ان سے محبت کریں گے اور وَ یُحِبُّوۡنَہٗۤ اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے۔ تو اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی قوم کی پہلی علامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت فرمائیں گے اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے اور بِقَوۡمٍ میں جو ’’ بَا‘‘ داخل ہے یہ اَتٰی یَأْتِیْ جو لازم تھا اس کو متعدی کررہا ہے۔ کیا مطلب ہوا؟ کہ ہمارے دیوانے خود سے نہیں بنتے، دیوانے بنائے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ ’’با ‘‘یہ معنیٰ پیدا کررہا ہے کہ ہم لائیں گے اپنے عاشقوں کی ایک جماعت اور قوم جس کو ہم اپنا دیوانہ بنائیں گے؎
محبت دونوں عالَم میں   یہی جاکر پکار آئی
جسے خود  یار نے  چاہا  اسی کو  یادِ یار آئی
اللہ جس کی قسمت میں اپنا عشق اور اپنی محبت رکھتا ہے وہی اللہ کا دیوانہ ہوتا ہے، جس کو اللہ پیار کرتا ہے وہی اللہ کو پیار کرتا ہے۔ یہ بہت خوش نصیب لوگ ہیں، یہ بڑی قسمت والے ہیں۔ بادشاہوں کو یہ قسمت نصیب نہیں ہے، اگر اللہ کو بھولے ہوئے ہیں تو بادشاہ زندگی بھر اپنی بادشاہت میں پریشان ہیں۔ تاجِ شاہی سر پر ہے اور سر میں دردِ سر ہے ؎
شاہوں کے سروں میں تاجِ گراں سے درد سا اکثر  رہتا  ہے
اور  اہلِ  صفا  کے  سینوں  میں  اِک  نور  کا  دریا  بہتا  ہے
اللہ والوں کے سینوں میں نور کا دریا بہہ رہا ہے اور شاہوں کے سروں میں اپوزیشن کے ڈنڈے سے دردِ سر ہورہا ہے۔ تاجِ شاہی سر پر اور خود سلطنت کی کرسی پر اور کرسی کے نیچے سے اپوزیشن کے ڈنڈے کا فکر ہر وقت پریشانی میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔ دنیا میں کہیں چین نہیں۔ بڑے سے بڑا مال دار ڈپریشن اور ٹینشن میں مبتلا ہے۔ جب ان کو ڈپریشن اور ٹینشن ہوتا ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter