Deobandi Books

بعثت نبوت کے مقاصد

§ہم نوٹ :

30 - 34
کو ولی اللہ بنانا ہے تو اسی وقت ہم سب کے سب ولی اللہ ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس آیت کی تفسیر کے صدقے میں ارادہ فرمالے۔ اے اللہ! آپ ارادہ فرمالیں اور ہم سب کو،ہماری اولاد کو، ہمارے خاندان کو، ہمارےاحباب کو غرض ہم سب کو مزکّٰی،مجلّٰی، مصفّٰی بناکر اپنا ولی بنالیں، ہم سب کا تزکیہ ہوجائے۔
اور آپ حکیم ہیں کہ آپ قدرت کا استعمال حکیمانہ کرتے ہیں اَلَّذِیْ یَسْتَعْمِلُ قُدْرَتَہٗ بِا الْحِکْمَۃِ جو اپنی قدرت کو حکمت کے ساتھ استعمال کرے ۔کیوں کہ ایک ریچھ تھا وہ اپنےآقا کو پنکھا جھل رہا تھا، مالک نے اس کو سکھادیا تھا وہ اپنی طاقت کو صحیح استعمال کررہا تھا اتنے میں ایک مکھی آقا کی ناک پر بیٹھ گئی تو اس نے ہٹادیا،تھوڑی دیر بعد پھر بیٹھ گئی جب کئی دفعہ بیٹھی تو ریچھ کو غصہ آگیا اور وہ ایک پتھر لایا،اب جو مکھی بیٹھی تو مالک کی ناک پر پانچ کلو کا ایک بڑا پتھر لاکر مار دیا۔نہ اس کی ناک رہی نہ مکھی،ناک بھی غائب مکھی بھی غائب۔تو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بھالو نے طاقت تو استعمال کی مگر غیرحکیمانہ، تو اے خدا! آپ جو طاقت استعمال فرماتے ہیں وہ حکیمانہ ہوتی ہے کہ جس سے بندوں کا نقصان نہیں ہوتا۔لَنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ  لَنَا13؎ہمیں ہر گز کوئی مصیبت نہیں آسکتی مگر جو آپ نے ہمارے فائدے کے لیے لکھ دی ہے۔بعض وقت مصیبت سے بندے ولی اللہ ہوگئے۔ میرا ایک شعر یاد آیا،میرا شعر ہے اختر کا۔ بعض لوگ کہتے ہیں میرا کیوں کہتے ہو، میں کہتا ہوں تو کیا تیرا کہہ دوں؟ جب میرا شعر ہے تو تیرا کیوں کہوں۔ غور سے سنیے  ؎
آپ  تک  لائی  جو  موجِ رنج و غم
اس پہ قرباں سینکڑوں ساحل ہوئے
کروڑوں کروڑوں بے سکونیاں اور پریشانیاں اس غم پر فدا ہوجائیں جو غم ہمیں اے اللہ! آپ تک پہنچادے۔ مولانا رومی نے لکھا ہے کہ ایک شخص اپنے معشوق کی تلاش میں تھا اور کوتوال شہر نے اس کو سمجھا کہ یہ پاگل ہے یا چور ہے۔کہا: بارہ بجے رات کو کہاں پھررہے ہو؟ کہا: میں اپنے محبوب کی تلاش میں ہوں۔اتنے میں اس نے مارنا شروع کردیا، بید پر بید لگائے، وہ بھاگتا رہا یہاں تک کہ ایک گلی میں مڑ گیا،کوتوال کا گھوڑا نہیں مڑسکا،پتلی گلی تھی،یہ جیسے ہی مڑا 
_____________________________________________
13؎  التوبۃ:51
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 مستیٔ قہر و عذاب 10 1
4 اصلاحِ قلب کی اہمیت 11 1
5 طواف بیت الرّب اور طواف ربّ البیت 11 1
6 مسلمان بیت اللہ کو نہیں اللہ کو سجدہ کرتے ہیں 12 1
7 علّامہ شامی کی اولیاء اللہ سے عقیدت اور سمتِ کعبہ کا ایک مسئلہ 13 1
8 وَاِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ کی تفسیر 13 1
9 حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز 14 1
10 رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے 14 1
11 اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کی تفسیر 15 1
12 سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کا ربط 15 1
14 تمام مناسکِ حج وحی سے بتائے گئے 16 1
15 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ سے کیا مراد ہے؟ 15 12
19 کعبہ شریف زمین کے بالکل وسط میں ہے 16 1
20 تفسیر تُبْ عَلَیْنَا 17 1
21 انبیاء علیہم السلام کی توبہ سے کیا مراد ہے؟ 17 1
22 اَلتَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ کے تقدّم و تأخّر کے دو عجیب نکتے 18 1
23 فرقۂ معتزلہ کا رد 18 1
24 مقاصدِ بعثتِ نبوت 19 1
25 یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے مکاتبِ قرآن اور دارالعلوم کا ثبوت 20 1
26 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 20 1
27 تعلیم اور تزکیہ کے تقدم و تأخر کے اسرارِ عجیبہ 22 1
28 تعلیمِ کتاب میں حکمت کی اہمیت 22 1
29 حکمت کی پانچ تفسیریں 23 1
30 دخولِ مسجد کی دعا اور قعدہ میں تشہد کے رموز 23 29
31 مسجد سے نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز 24 29
33 حکمت کی تیسری تفسیر 26 29
34 صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ کی شرح اور طریق السنۃ کی تعلیم 25 29
36 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حکمتِ دینیہ 26 29
37 حکمت کی چوتھی تفسیر 27 29
38 حکمت کی پانچویں تفسیر 28 29
39 تفسیر اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ 29 29
Flag Counter