Deobandi Books

بعثت نبوت کے مقاصد

ہم نوٹ :

10 - 34
ہم پائیں گے اور مولانا رومی نے عرض کیا  ؎
بر کف  من  نہہ  شراب  آتشیں
اے خدا! اپنی محبت کی تیز والی شراب میرے ہاتھ پر رکھ دیجیے۔آگ والی، تیز والی، نہایت گرما گرم اپنی شرابِ محبت میرے ہاتھ پر رکھ دیجیے   ؎
بعد  ازیں  کر و   فر   مستانہ بیں
اس کے بعد میری مستانہ شان و شوکت کو دیکھیے۔ ہم فقیروں کے پاس کیا ہے،اگر آپ اپنی محبت کا جام ہم کو نہ پلائیں گے تو ہم کہاں سے مستی لائیں گے؟
مستیٔ  قہر و عذاب
ہاں! ایک دوسری مستی آسکتی ہے،اگر آپ کا کرم نہ ہو تو گناہوں کی مستی آسکتی ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں ؎
از  شراب  قہر  چوں  مستی  دہی
جس پر آپ عذاب نازل کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اپنے عذاب کی مستی دے دیتے ہیں،وہ قہرِالٰہی ہوتا ہے۔ایسا شخص کیا کرتا ہے؟ ہر جگہ گناہ تلاش کرتا ہے۔ٹیڈیوں کو تلاش کرتا ہے۔حسینوں کو تلاش کرتا ہے   ؎
نیست  ہا را  صورت   ہستی  دہی
جو فانی حسین ہیں وہ ان کے حسن پر پاگل ہوجاتا ہے۔تو جب تقاضا گناہ کا شدید ہو تو سمجھ لواللہ تعالیٰ کے قہر اور عذاب کی بارش شروع ہوگئی۔جلدی کسی اللہ والے کے پاس خانقاہوں میں چلے جاؤ اور دو رکعات توبہ پڑھ کر خدا سے اس بدمستی اور قہر والی مستی سے پناہ مانگو۔
مستی دو قسم کی ہے ایک بدمستی اور ایک خوش مستی۔ خوش مستی وہ ہے جو مالک پر فدا ہو اور گناہ سے نظر بچاکر مست رہے کہ کیا آپ کا کرم ہے کہ آپ نے اپنی راہ میں غم اُٹھانے کی توفیق دی۔ کہاں یہ میری قسمت!میرا پہلا شعر پہلے حج کا ہے۔ جب پہلا طواف نصیب ہوا تو میں نے اپنے مالک، ربّ البیت کو یہ شعر پیش کیا ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 مستیٔ قہر و عذاب 10 1
4 اصلاحِ قلب کی اہمیت 11 1
5 طواف بیت الرّب اور طواف ربّ البیت 11 1
6 مسلمان بیت اللہ کو نہیں اللہ کو سجدہ کرتے ہیں 12 1
7 علّامہ شامی کی اولیاء اللہ سے عقیدت اور سمتِ کعبہ کا ایک مسئلہ 13 1
8 وَاِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ کی تفسیر 13 1
9 حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز 14 1
10 رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے 14 1
11 اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کی تفسیر 15 1
12 سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کا ربط 15 1
14 تمام مناسکِ حج وحی سے بتائے گئے 16 1
15 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ سے کیا مراد ہے؟ 15 12
19 کعبہ شریف زمین کے بالکل وسط میں ہے 16 1
20 تفسیر تُبْ عَلَیْنَا 17 1
21 انبیاء علیہم السلام کی توبہ سے کیا مراد ہے؟ 17 1
22 اَلتَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ کے تقدّم و تأخّر کے دو عجیب نکتے 18 1
23 فرقۂ معتزلہ کا رد 18 1
24 مقاصدِ بعثتِ نبوت 19 1
25 یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے مکاتبِ قرآن اور دارالعلوم کا ثبوت 20 1
26 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 20 1
27 تعلیم اور تزکیہ کے تقدم و تأخر کے اسرارِ عجیبہ 22 1
28 تعلیمِ کتاب میں حکمت کی اہمیت 22 1
29 حکمت کی پانچ تفسیریں 23 1
30 دخولِ مسجد کی دعا اور قعدہ میں تشہد کے رموز 23 29
31 مسجد سے نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز 24 29
33 حکمت کی تیسری تفسیر 26 29
34 صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ کی شرح اور طریق السنۃ کی تعلیم 25 29
36 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حکمتِ دینیہ 26 29
37 حکمت کی چوتھی تفسیر 27 29
38 حکمت کی پانچویں تفسیر 28 29
39 تفسیر اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ 29 29
Flag Counter