Deobandi Books

بعثت نبوت کے مقاصد

ہم نوٹ :

27 - 34
میں رہتے نہیں اس لیے اب خشکی آگئی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان سے بھاگتے ہیں۔ دیکھیے! اہل محبت، اللہ والوں کی غلامی کے صدقے میں میرے کچھ شعر ہوئے ہیں ؎
شرطِ     توحید       کامل         یہی     ہے
عشق  ہو  آپ   کا  قلب  و   جاں    میں
گر   نہ    صَلِّ      علٰی   ہو     زباں    پر
کیا   اثر    ہوگا    آہ     و     فغاں     میں
اس شخص کی توحید مکمل نہیں جس کے قلب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق نہ ہو۔ اگر دُرود شریف نہیں پڑھوگے تو تمہاری دعائیں،تمہاری آہ و فغاں قبول نہیں ہوں گی۔ یہ  حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے جس کو اختر نے نظم کردیا۔ اگر یہ اشعار ساری مسجدوں میں لکھ دیے جائیں توان شاء اللہ کسی فرقے کا آدمی آپ کا سر نہیں پھاڑے گا،ان کی غلط فہمی دور ہوجائے گی۔ وہ پھر کہیں گے کہ بھائی یہ تو عاشق رسول ہیں اور پانچوں وقت مسجد میں آتے ہوئے اور مسجد سے جاتے ہوئے دُرود شریف پڑھ رہے ہیں۔
حکمت کی چوتھی تفسیر
مَاتُکْمَلُ بِہِ النُّفُوْسُ یہ فعل مضارع مجہول ہے۔ وہ علوم کہ جن سے انسانوں کے نفس اللہ والے بن جاتے ہیں۔ مِنَ الْاَحْکَامِ وَالْمَعَارِفِ ایسے احکام ایسے علوم ومعارف بیان کیے جائیں جن سے انسان کا نفس مجلّٰی، مصفّٰی، مزکّٰی ہوکر اللہ والا بن جائے۔ وہ سب حکمت میں داخل ہیں۔مَاتُکْمَلُ بِہِ النُّفُوْسُ مضارع مجہول،یہ مَفْعُوْلْ مَالَمْ یُسَمَّ فَاعِلُہٗ ہوکر مرفوع ہورہا ہے، اس پر پیش ہے مَاتُکْمَلُ بِہِ النُّفُوْسُ مِنَ الْاَحْکَامِ وَالْمَعَارِفِ میں مِنْ بیانیہ ہے کہ وہ کیا چیز ہے جس سے نفوس پاک ہوتے ہیں؟ اللہ کے احکام کو اور معارف کو محبت و عظمت کے ساتھ بیان کرو تاکہ معرفت حاصل ہو۔ معرفت سے محبت پیدا ہوگی اور محبت سے فرماں برداری کی توفیق ہوگی۔ اگر معرفت اور پہچان نہیں ہے تو پھر محبت بھی نہیں ہوگی۔ ناظم آباد میں میرے پاس دو شیخ الحدیث آئے۔ دونوں پاس بیٹھے ہوئے تھے اور دونوں ساتھ پڑھے ہوئے تھے مگر پہچان نہیں تھی، کیوں کہ چالیس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 مستیٔ قہر و عذاب 10 1
4 اصلاحِ قلب کی اہمیت 11 1
5 طواف بیت الرّب اور طواف ربّ البیت 11 1
6 مسلمان بیت اللہ کو نہیں اللہ کو سجدہ کرتے ہیں 12 1
7 علّامہ شامی کی اولیاء اللہ سے عقیدت اور سمتِ کعبہ کا ایک مسئلہ 13 1
8 وَاِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ کی تفسیر 13 1
9 حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز 14 1
10 رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے 14 1
11 اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کی تفسیر 15 1
12 سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کا ربط 15 1
14 تمام مناسکِ حج وحی سے بتائے گئے 16 1
15 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ سے کیا مراد ہے؟ 15 12
19 کعبہ شریف زمین کے بالکل وسط میں ہے 16 1
20 تفسیر تُبْ عَلَیْنَا 17 1
21 انبیاء علیہم السلام کی توبہ سے کیا مراد ہے؟ 17 1
22 اَلتَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ کے تقدّم و تأخّر کے دو عجیب نکتے 18 1
23 فرقۂ معتزلہ کا رد 18 1
24 مقاصدِ بعثتِ نبوت 19 1
25 یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے مکاتبِ قرآن اور دارالعلوم کا ثبوت 20 1
26 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 20 1
27 تعلیم اور تزکیہ کے تقدم و تأخر کے اسرارِ عجیبہ 22 1
28 تعلیمِ کتاب میں حکمت کی اہمیت 22 1
29 حکمت کی پانچ تفسیریں 23 1
30 دخولِ مسجد کی دعا اور قعدہ میں تشہد کے رموز 23 29
31 مسجد سے نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز 24 29
33 حکمت کی تیسری تفسیر 26 29
34 صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ کی شرح اور طریق السنۃ کی تعلیم 25 29
36 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حکمتِ دینیہ 26 29
37 حکمت کی چوتھی تفسیر 27 29
38 حکمت کی پانچویں تفسیر 28 29
39 تفسیر اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ 29 29
Flag Counter