Deobandi Books

بعثت نبوت کے مقاصد

ہم نوٹ :

14 - 34
حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام                  کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز
پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا نام اللہ تعالیٰ نے ساتھ ساتھ نازل نہیں فرمایا۔وَاِذۡ یَرۡفَعُ  اِبۡرٰہٖمُ کے بعد اَلْقَوَاعِدَ،مِنْ اور اَلْبَیْتِ تین الفاظ اور نازل فرمائے پھر وَاِسْمٰعِیْلُ کو آخر میں نازل کیا۔مفسر عظیم علّامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب باپ بیٹے دونوں ایک ساتھ بنارہے تھے تو دونوں کا نام ساتھ ساتھ کیوں نازل نہیں فرمایا؟ ابراہیم علیہ السلام کے لفظ کو نازل فرماکر اسماعیل علیہ السلام کے لفظ کو ذرا فاصلے سے نازل کیا اور بیچ میں تین لفظ اَلْقَوَاعِدَ اور مِنْ اور اَلْبَیْتِ بڑھادیے تاکہ اُمت یہ نہ سمجھے کہ تعمیرِکعبہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام دونوں برابر کے درجے میں شامل ہیں، بلکہ قیامت تک اُمت کو یہ معلوم ہوجائے کہ اصل تعمیر حضرت ابراہیم        علیہ السلام کی ہے اور اسماعیل علیہ السلام ان کے معین کے درجےمیں ہیں۔ فَاِنَّہٗ کَانَ صَغِیْرًا وَّمُعِیْنًا لَّہٗ5؎ وہ اس وقت چھوٹے تھے اور ان کے معین و مددگار تھے۔ مددگار اور ہوتا ہے،اصل تعمیر کرنے والا مستری اور ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مفسرِ عظیم علامہ آلوسی بغدادی مفتی بغداد کو جزائے عظیم دے اور ان کی قبر کو نور سے بھردے۔ کتنا پیارا نکتہ بیان کیا کہ دونوں پیغمبروں کے ناموں میں ذرا سا فاصلہ کردیا تاکہ دونوں میں مساوات لازم نہ آئے،     بانیٔ  کعبہ میں اور معین تعمیرِ کعبہ میں برابری لازم نہ آئے اورمعلوم ہو کہ کعبہ اصل میں ابراہیم علیہ السلام کی تعمیر ہے اور اسماعیل علیہ السلام ان کے معین و مددگار ہیں۔
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے
پھر ان بزرگوں نے دونوں پیغمبروں نے دُعا مانگی: 
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 
اے ہمارے ربّ! ازراہِ کرم ہمارے اس عمل کو قبول فرمالیجیے۔ تَقَبَّلْ باب تَفَعُّلْ ہے جس
_____________________________________________
5؎  روح المعانی:385البقرۃ(127)،داراحیاءالتراث،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 مستیٔ قہر و عذاب 10 1
4 اصلاحِ قلب کی اہمیت 11 1
5 طواف بیت الرّب اور طواف ربّ البیت 11 1
6 مسلمان بیت اللہ کو نہیں اللہ کو سجدہ کرتے ہیں 12 1
7 علّامہ شامی کی اولیاء اللہ سے عقیدت اور سمتِ کعبہ کا ایک مسئلہ 13 1
8 وَاِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ کی تفسیر 13 1
9 حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز 14 1
10 رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے 14 1
11 اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کی تفسیر 15 1
12 سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کا ربط 15 1
14 تمام مناسکِ حج وحی سے بتائے گئے 16 1
15 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ سے کیا مراد ہے؟ 15 12
19 کعبہ شریف زمین کے بالکل وسط میں ہے 16 1
20 تفسیر تُبْ عَلَیْنَا 17 1
21 انبیاء علیہم السلام کی توبہ سے کیا مراد ہے؟ 17 1
22 اَلتَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ کے تقدّم و تأخّر کے دو عجیب نکتے 18 1
23 فرقۂ معتزلہ کا رد 18 1
24 مقاصدِ بعثتِ نبوت 19 1
25 یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے مکاتبِ قرآن اور دارالعلوم کا ثبوت 20 1
26 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 20 1
27 تعلیم اور تزکیہ کے تقدم و تأخر کے اسرارِ عجیبہ 22 1
28 تعلیمِ کتاب میں حکمت کی اہمیت 22 1
29 حکمت کی پانچ تفسیریں 23 1
30 دخولِ مسجد کی دعا اور قعدہ میں تشہد کے رموز 23 29
31 مسجد سے نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز 24 29
33 حکمت کی تیسری تفسیر 26 29
34 صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ کی شرح اور طریق السنۃ کی تعلیم 25 29
36 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حکمتِ دینیہ 26 29
37 حکمت کی چوتھی تفسیر 27 29
38 حکمت کی پانچویں تفسیر 28 29
39 تفسیر اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ 29 29
Flag Counter