Deobandi Books

بعثت نبوت کے مقاصد

ہم نوٹ :

24 - 34
فرمایا:وَالطَّیِّبَاتُ اور میرا سب مال اے اللہ! آپ پر فدا ہو، میری مالی عبادتیں آپ ہی کے لیے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَبَرَکَاتُہٗ اے نبی! میری برکتیں آپ پر نازل ہوں۔جو ہم پر مال خرچ کرے گا ہماری برکتیں اس پر نازل ہوں گی۔برکت کے معنیٰ کیا ہیں؟ امام راغب اصفہانی لکھتے ہیں کہ برکت کے معنیٰ ہیں فیضانِ خیراتِ الٰہیہ۔ اللہ تعالیٰ کی خیرات کی بارش۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر خیر اور بھلائی کی بارش ہوجائے۔
مسجد سے  نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز
تو وَبَرَکَاتُہٗ سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں ان پر اللہ کی طرف سے برکات نازل ہوتی ہیں اور مسجد سے نکلتے وقت جو دعا ہےاَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ  تو فضل سے مراد رزق ہے۔ 
فَاِذَا  قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ  فَانۡتَشِرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللہِ9؎
جب نماز پوری ہوچکے تو زمین پر چلو پھرو اور خدا کی روزی تلاش کرو۔ (ترجمہ بیان القرآن)
اب دوکان کھولو، روزی تلاش کرو۔فضل سے مراد یہاں روزی ہے۔ جب رزق کا نام اللہ نے فضل رکھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھادیا کہ جب عبادت کرکے مسجد سے نکلو تو         اللہ میاں سے کہو اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ اے اللہ! میں آپ سے آپ کے رزق کا سوال کرتا ہوں۔ مطلب یہ کہ اے اللہ! باطن تو نور سے بھرگیا،عبادت کرکے آرہے ہیں مگر آپ نے پیٹ بھی تو دیا ہے،اب اس کے لیے کچھ چائے، ڈبل روٹی، انڈا، مکھن بھی دیجیے۔ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِ سے اس دعا کا ایک خاص ربط ہے۔ نبی سے زیادہ اللہ کامزا ج شناس کوئی نہیں ہوسکتا۔ جب حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ کے بعد وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِ اللہ تعالیٰ روزی کی تلاش کی اجازت دے رہے ہیں تو رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد سے نکلتے وقت یہ دعا سکھادی کہ اب اللہ تعالیٰ سے روزی مانگو کہ اے اللہ! اب ہم مسجد سے نکل رہے ہیں ہم لوگوں کو روزی بھی دیجیے۔
_____________________________________________
9؎   الجمعۃ:10
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 مستیٔ قہر و عذاب 10 1
4 اصلاحِ قلب کی اہمیت 11 1
5 طواف بیت الرّب اور طواف ربّ البیت 11 1
6 مسلمان بیت اللہ کو نہیں اللہ کو سجدہ کرتے ہیں 12 1
7 علّامہ شامی کی اولیاء اللہ سے عقیدت اور سمتِ کعبہ کا ایک مسئلہ 13 1
8 وَاِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ کی تفسیر 13 1
9 حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے نام ساتھ ساتھ نازل نہ فرمانے کا راز 14 1
10 رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں انبیاء کی شانِ عبدیت کا ظہور ہے 14 1
11 اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کی تفسیر 15 1
12 سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کا ربط 15 1
14 تمام مناسکِ حج وحی سے بتائے گئے 16 1
15 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ سے کیا مراد ہے؟ 15 12
19 کعبہ شریف زمین کے بالکل وسط میں ہے 16 1
20 تفسیر تُبْ عَلَیْنَا 17 1
21 انبیاء علیہم السلام کی توبہ سے کیا مراد ہے؟ 17 1
22 اَلتَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ کے تقدّم و تأخّر کے دو عجیب نکتے 18 1
23 فرقۂ معتزلہ کا رد 18 1
24 مقاصدِ بعثتِ نبوت 19 1
25 یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے مکاتبِ قرآن اور دارالعلوم کا ثبوت 20 1
26 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 20 1
27 تعلیم اور تزکیہ کے تقدم و تأخر کے اسرارِ عجیبہ 22 1
28 تعلیمِ کتاب میں حکمت کی اہمیت 22 1
29 حکمت کی پانچ تفسیریں 23 1
30 دخولِ مسجد کی دعا اور قعدہ میں تشہد کے رموز 23 29
31 مسجد سے نکلتے وقت روزی مانگنے کا راز 24 29
33 حکمت کی تیسری تفسیر 26 29
34 صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ کی شرح اور طریق السنۃ کی تعلیم 25 29
36 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حکمتِ دینیہ 26 29
37 حکمت کی چوتھی تفسیر 27 29
38 حکمت کی پانچویں تفسیر 28 29
39 تفسیر اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ 29 29
Flag Counter