Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

7 - 42
نفس کیا چیز ہے ،اس کی حقیقت کیا ہے اور نفس ہمارا کتنا بڑا دشمن ہے؟ آج میں آپ کو نفس کے شر سے بچنے کے لیے کچھ تدابیر بتا رہاہوں۔ میں نے جو خطبہ پڑھا ہےاس کے اندرعمل کی توفیق کے لیے بھی مضمون ہے۔ ابھی میر صاحب نے آپ کو سنایا کہ علوم کی صورتِ مثالیہ دودھ ہے۔ اس سلسلے میں اکابر نے لکھا ہے کہ جو شخص خواب میں دیکھے کہ میں تیر رہا ہوں یعنی پانی دیکھے تو یہ بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی معرفت نصیب فرمائیں گے، اور اگر دودھ پیتا دیکھے تو اس میں بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو علمِ دین نصیب فرمائیں گے، اور لکھا ہے کہ اگر خواب میں ہوا میں اُڑتا دیکھے تو اُس کی پرواز اللہ تعالیٰ کی طرف تیز ہوگی، ان شاء اللہ۔لیکن یہ چیزیں ضروری نہیں، خواب پر اللہ نے دین کو نہیں رکھا ۔ بہت سے خوابوں کی تعبیر اُلٹی ہوتی ہے، مثلاًاگر کسی کی موت دیکھے تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ اس کی زندگی میں برکت دیں گے، اور موت دیکھنا فنائے نفس کی بھی بشارت ہے کہ اس کا نفس مٹ جائے گا۔ اس لیے تعبیر ہر ایک سے نہیں پوچھنی چاہیے، کیوں کہ جو منہ سے نکلتا ہے وہی ہوجاتا ہے۔ اس لیے حدیثِ پاک میں ہے کہ تعبیر ہمیشہ مخلص، خیر خواہ اور دین کی سمجھ رکھنے والوں سے پوچھو، ہر ایک سے مت کہو۔ ایک شخص نے شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا کہ ان کی داڑھی منڈی ہوئی ہے، داڑھی بالکل ہے ہی نہیں، تو وہ بہت پریشان ہوا کہ اتنا بڑا ولی اللہ اورمیں نے ایسی خراب حالت میں دیکھا۔ مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری (افسوس اب رحمۃ اللہ علیہ ہوگئے۔ جامع) جومدینہ شریف میں رہتے ہیں، بڑے علماء میں شمار کیے جاتے ہیں۔انہوں نے جب یہ خواب سنا تو تعبیر دی کہ شیخ کے جنتی ہونے کی بشارت ہے، کیوں کہ جنت میں کسی کی داڑھی نہیں ہوگی:
  یَدْخُلُ اَھْلُ الْجَنَّۃِالْجَنَّۃَجُرْدًا مُّرْدًامُّکَحَّلِیْنَ
اَبْنَاءَ ثَلٰثِیْنَ اَوْثَلَاثٍ وَّ ثَلَاثِیْنَ سَنَۃًیعنی جنت میں جب وہ داخل ہوں گے مُجَرَّدْ ہوں گے، داڑھی مونچھ نہیں ہوگی اور مُکَحَّلِیْنَ
_____________________________________________
7؎  جامع الترمذی:81/2، باب ماجاء فی سن اہل الجنۃ، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter