Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

7 - 42
آدمی گوشت اور چربی اور کھال کے اُجلے اور کالے ہونے کا نام نہیں ہے۔ گوری چمڑی والا اور کالی کھال والا ہونا آدمیت نہیں ہے  ؎
آدمیت جز رضائے دوست نیست
آدمی وہی ہے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو۔فرماتے ہیں کہ ایک شخص ٹھیک بارہ بجے دوپہر کو دھوپ میں چراغ لے کر کوئی چیز ڈھونڈ رہا تھا۔ اب اُس وقت میں کوئی چراغ لے کر ڈھونڈے اور وہ بھی مارکیٹ اور بازار میں تو عجیب لگے گا یا نہیں؟ کسی نے کہا کہ جناب! آپ کیا تلاش کررہے ہیں۔ اُس نے کہا کہ ہم آدمی تلاش کررہے ہیں؟ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ بھی عجیب             و غریب شخصیت ہیں، عجیب وغریب قصے لاتے ہیں۔ مثنوی روم کی شرح اختر نے لکھی ہے، جس کو آپ جانتے ہوں گے’’معارف مثنوی مولانا رومی‘‘ جس کے آخر میں میرے بھی کئی سو اشعار مثنوی کے وزن پر فارسی زبان میں ہیں، جس کے بارے میں علماء حضرات کا خیال ہے کہ اختر کی مثنوی میں اور مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی مثنوی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ حضرت مولانا یوسف بنوری رحمۃاللہ علیہ نے بھی میری فارسی مثنوی کا ایک شعر دیکھ کر فرمایا تھا کہ لَافَرْقَ بَیْنَکَ وَبَیْنَ مَوْلَانَا رُوْمٍ اور ایران کے ایک عالم نے میری فارسی مثنوی دیکھ کر فرمایا کہ’’ہر کہ مثنوی اختر را بخو اند او را  مثنوی مولانا روم پندارد‘‘یعنی جو بھی مثنوی اختر کو پڑھتا ہے اس کو مثنوی مولانا روم سمجھتا ہے۔ بزرگوں کی اس بات سے خوشی اور تسلی ہوئی۔ اللہ والے اور علمائےدین کا نیک گمان ہمارے لیےبہت بڑا سرمایہ ہے۔
تو فرمایا کہ جب وہ بازار میں چراغ لے کر کوئی چیز تلاش کررہا تھا تو بعضوں نے پوچھا کہ کیا تلاش کررہے ہو؟ کہا: میں آدمی ڈھونڈ رہا ہوں۔ کہا کہ اتنے آدمی یہاں چل پھر رہے ہیں کیا یہ سب آدمی نہیں ہیں؟ کہا: نہیں! یہ آدمی نہیں ہیں؎
ایں کہ می بینم خلافِ آدم اند
نیست اند آدم  غلافِ آدم  اند
جن کو میں دیکھ رہا ہوں یہ آدمی نہیں ہیں، یہ آدمی کے لبادہ اور غلاف میں ہیں، یہ آدم علیہ السلام کے راستے پر نہیں ہیں۔ آدمی کے معنیٰ ہیں آدم والا، جیسے لکھنوی کے معنیٰ ہیں لکھنؤ والا اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter