Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016

اكستان

47 - 65
اِسلامی عقائد کے محافظین اور ہماری ذمہ داریاں
حضرت مولانا شاہ عالَم صاحب گورکھپوری 
نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دار العلوم دیوبند 
دین اِسلام میں باطل فرقوں اور اِسلام مخالف فتنوں کے خلاف سینہ سُپر رہنے والے خدا رسیدہ بزرگوں کی تاریخ بڑی طویل و تابناک ہے ، بقول شاعر 
چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں میری 
لیکن چند بزرگوں کو چھوڑ کر بیشتر کے حالات میں خاص اِس زاویہ سے اُن پر بہت کم لکھاگیا ہے ۔ فقہ ، حدیث ، سیاسیات و سماجیات وغیرہ شعبہائے زندگی کے مختلف خانوں میں اُن شخصیات کا تفصیلی ذکر ملتا ہے لیکن اَحقاقِ حق و اَبطالِ باطل کے زاویہ سے صرف چند سطروں پر اِکتفا کرلیا جاتا ہے اور بس ! جبکہ اُن کی مجموعی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اِسلامی عقائد ونظریات کی حفاظت میں وہ لوگ سرحد کے بے مثل وجانباز سپاہی تھے ،اُن کی حیات ِمستعار کے قیمتی لمحات اِسی کارِ خیر کے لیے وقف تھے ،اُن کی بے لوث قربانیوں کا ہی فیض ہے کہ آج اِسلامی عقائد کی سر حدیں باطل قوتوں اور فتنوںکی یلغار سے کلی طور پرمحفوظ ہیں جن کی بدولت مسلمان اپنی اصلی شکل وشباہت میں موجود ہے ۔ 
حضرت مولانا محمد علی مونگیری ، حضرت علامہ اَنورشاہ کشمیری،حضرت مولانا عطاء اﷲ شاہ بخاری، حضرت مولانا محمد علی جالندھری،اُستاذ الاساتذہ مولانا محمد حیات صاحب ، حضرت مولانا مرتضی حسن چاند پوری، مفتی اعظم محمدکفایت اﷲ صاحب دہلوی، حضرت مولانا محمد مسلم صاحب دیوبندی، حضرت مولانا عبد الشکور صاحب لکھنوی ،حضرت مولانا مفتی عبد الغنی صاحب شاہجہاں پوری،حضرت علامہ نور محمد ٹانڈوی علیہم الرحمة جیسے پاک و ہند کے بیشمار اہلِ علم اِسلامی عقائد کے اُن سرحدی محافظین میں سے ہیں جن کو لگتا یہ ہے کہ شاید اﷲ تعالیٰ نے پیدا ہی اِسی خدمت کے لیے کیا تھا اِنھیں اِس دنیا ک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 14 1
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 17 1
6 مالی نظام کے اِسلامی اُصول اور بنیادی نظریے : 17 5
7 دُوسرا سلسلہ یہ ہے : 24 5
8 فیصلہ : 24 5
9 اِمام اَبو حنیفہ کامسلک : 24 5
10 اللہ کے لیے قرض اور قومی قرضہ یاقرضہ ٔ جنگ : 25 5
11 مِلکیت کی حقیقت اور حقیقی مالک 28 5
12 مِلکیت 28 5
13 تو حید : 28 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 31 1
15 اُنیسواں سبق : دُرود شریف 31 14
16 دُرود شریف کے الفاظ : 33 14
17 قصص القرآن للاطفال 34 1
18 ( حضرت ذوالقرنین کا قصہ ) 34 17
19 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 37 1
20 حضرت صدیق اکبر سے حضرت نانو توی کا نسبی اور رُوحانی رشتہ : 38 19
21 صفت ِ صدیقی '' اَیُنْقَصُ الدِّیْنُ وَاَنَا حَیّ '' کی زندہ مثال : 41 19
22 دورِ حضرت نا نو توی کے تین دفاعی محاذ : 41 19
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 43 1
24 تین چیزیں جن میں اِس اُمت کو سابقہ اُمتوں پر فضیلت دی گئی ہے : 43 23
25 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 44 23
26 رسولِ اکرم ۖ کو کفنِ مبارک میں تین کپڑے دیے گئے: 45 23
27 اِسلامی عقائد کے محافظین اور ہماری ذمہ داریاں 47 1
28 ضربِ اقبال اور قادیانی دجال 52 1
29 اَخبار الجامعہ 62 1
30 وفیات 63 1
31 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 64 14
Flag Counter