ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) آپ ۖ کی بعثت اور یہود کی دقیانوسی متعدی بیماریاں اور مریض کی عیادت حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی لڑکا تھا جوجنابِ سر ور ِ کائنات علیہ الصلوة والسلام کی خدمت کیا کرتا تھا وہ ایک دفعہ بیمار ہواتو رسولِ اکرم ۖ اُس کی عیادت کے لیے اُس کے گھر تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ لڑ کے کا باپ اُس کے سر ہانے بیٹھا توراة پڑھ رہا ہے رسول اللہ ۖ نے اُس سے فرمایا کہ اے یہودی ! میں تمہیں اُس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس نے حضرت موسٰی علیہ السلام پر توارة نازل فرمائی کہ تم توراة میں میری نعت میری صفت اور میری ہجرت کا حال پاتے ہو ؟ اُس نے جواب دیا ،نہیں ! (اپنے باپ کا غلط جواب سن کر) وہ لڑکا بول اُٹھا کہ بَلٰی وَاللّٰہِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنَّا نَجِدُ لَکَ فِی التَّوْرَاةِ نَعْتَکَ وَ صِفَتَکَ وَمَخْرَجَکَ یعنی کیوں نہیں خدا کی قسم اے اللہ کے رسول ! ہم یقینا آپ کی تعریف آپ کی صفتیں اورآپ کی ہجرت کاحال توراة میں پاتے ہیں ! ! اور کہنے لگا وَاِنِّیْ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ میں یقین کے ساتھ گواہی دیتاہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے سچے رسول ہیں ! ! ! (اِس کے بعد یہ لڑکا وفات پاگیا) رسولِ اکرم ۖ نے صحابہ کرام سے فرمایا اَقِیْمُوا ھٰذَا مِنْ عِنْدِ رَأْسِہ وَ لُوْا اَخَاکُمْ ١ اِسے اِس بچہ کے سر ہانے سے اُٹھا دو (اور چونکہ یہ بچہ مسلمان تھا توتمہارا بھائی ہوا اِس لیے) اپنے اِس ١ مشکوة شریف کتاب الفضائل و الشمائل رقم الحدیث ٥٧٩٩