ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016 |
اكستان |
|
جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ جب بھی ہم حضور ۖ کا نامِ نامی لیں اور آپ کا ذکر کریں یا دُوسرے سے سنیں تو آپ پردُرود شریف ضرور پڑھنا چاہیے اورایسے موقع کے لیے صَلَی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یا عَلَیْہِ الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامْ کافی ہے۔ دُرود شریف بطورِمعمول و ظیفہ : بعض خاص ذوق اور ہمت رکھنے والے بندے توروزانہ کئی کئی ہزار بار دُرود شریف کامعمول رکھتے ہیں لیکن ہم جیسے کم ہمت اگرصبح وشام اَدب اور محبت کے ساتھ صرف سو سو مرتبہ دُرود شریف پڑھ لیا کریں تو اِنشاء اللہ اِتنا کچھ پائیں گے اورحضور ۖ کی اُن کے حال پر ایسی شفقتیں ہوں گی کہ اِس دُنیا میں اُن کا کوئی اَندازہ نہیں کر سکتا، جو حضرات مختصر دُرود شریف پڑھنا چاہیں وہ یہ مختصر دُرود شریف یاد کرلیں۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہ ''اے اللہ ! نبی اُمی حضرت محمد ۖ پر اور اُن کے گھر والوں پر رحمتیں نازل فرما۔''