ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر١٠ ( قسط :١) ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل اور اِسلامی تعلیمات و اِشارات ( حضرت اَقدس مولاناسیّد محمد میاں صاحب ) مالی نظام کے اِسلامی اُصول اور بنیادی نظریے : قرآنِ پاک اورسیرت ِ مقدسہ کا مطالعہ کرنے والا حیران رہ جاتا ہے جب وہ دیکھتاہے کہ وہ سو رتیں اور آیتیں جو نبوت کے اِبتدائی دور میں نازل ہوئیں جن سے دعوتِ اِسلام کا آغاز ہوا اُن میں جس طرح تو حید، خدا پرستی اور نماز کی ہدایت و تلقین کی گئی ہے اور شرک سے نفرت دلائی گئی ہے اِسی طرح قوت و شدت کے ساتھ اُن میں دولت صَرف کرنے کا حکم ہے، طغیان انگیز سر مایہ داری اور بحران پیدا کر نے والی دولتمندی سے نفرت دلائی گئی ہے اور ایسے صرف و خرچ سے ممانعت کی گئی ہے جس کا مقصد