ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016 |
اكستان |
|
جس مسلمان کی نمازِ جنازہ مسلمانوں کی تین صفیں پڑھیں اُس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے : عَنْ مَالِکِ بْنِ ھُبَیْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مَیِّتٍ یَمُوْتُ فَیُصَلِّیْ عَلَیْہِ ثَلٰثَةُ صُفُوْفٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِلَّا اَوْجَبَ، قَالَ فَکَانَ مَالِک اِذَا اسْتَقَلَّ اَھْلَ الْجَنَازَةِ جَزَّأَھُمْ ثَلٰثَةَ صُفُوْفٍ لِلْحَدِیْثِ۔ ( اَبوداود ج ٢ ص٩٥ باب فی الصفوف علی الجنازة ، مشکٰوة ص ١٤٧ ) حضرت مالک بن ہُبَیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم ۖ نے فرمایا جب کوئی مسلمان فوت ہوجاتا ہے پھر اُس کی نمازِ جنازہ مسلمانوں کی تین صفوں پر مشتمل جماعت پڑھتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے (مغفرت اورجنت) واجب فرمادیتے ہیں، (حدیث کے راوی کا کہنا ہے کہ) حضرت مالک بن ہُبَیرہ کا معمول تھا کہ اگر کسی جنازہ میں آدمی تھوڑے دیکھتے تو اِس حدیث کی وجہ سے اُنہیں تین صفوں میں تقسیم کردیتے تھے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ (ادارہ)