Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014

اكستان

5 - 65
''.........لیکن اِنسانوں کا تجسس دروازے کھولتا ہے اور حقائق منکشف ہوتے ہیں، لہٰذا آہستہ آہستہ بتدریج، رفتہ رفتہ اَخبار نویسوں، سیاسی کارکنوں اور مذہبی پارٹیوں کے حامیوں کا تجسس بروئے کار آنے لگا......وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ آدمی دَرحقیقت کیا ہے اور کہاں سے آیا ہے اِس کا بچپن کہاں گزرا ہے  ؟  اُس نے کب اور کہاں خواب دیکھنا سیکھے، دین سے اُس کے بلندبانگ شغف کی حقیقت کیا ہے  ؟  شریف خاندان سے اُس کے تعلق کی نوعیت کیا رہی ہے، اُس نے اَب تک زندگی کیسے گزاری ہے، اُس کی عادات و مشاغل کیا ہیں  ؟  وہ کس طرح کے شب و روز بسر کرتا ہے ، ہزاروں لوگ اُس پر فدا کیوں ہیں  ؟  اُس پر وسائل کی بارش کہاں سے ہو رہی ہے اور وہ کس دِن کا سپنا دیکھ رہا ہے  ؟ 
محمدطاہر کا تعلق جو اَب خود کو قائد ِ اِنقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کہلوانا پسند کرتا ہے، جھنگ کے ایک غریب خاندان سے ہے، اُس کے والد فرید الدین گڑھ مہاراجہ میں ضلع کونسل کے مختصر سے شفاخانہ میں ڈسپنسر کے طور پر کام کرتے تھے اُنہوں نے طب کی کچھ باقاعدہ اور کچھ بے قاعدہ تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ ایک مذہبی آدمی تھے بریلوی مکتب کے ایک راس العقیدہ مسلمان .......... وہ قوالیاں سنتے، مزاروں پر جاتے اور اپنی بچت زیارتوں کے لیے بچا کر رکھتے تھے ......... وہ حج کے علاوہ ایک سے زیادہ بار عہد اَوّل کے جلیل القدر مسلمانوں کے مزاروں پرفاتحہ پڑھنے اور برکت حاصل کرنے کے لیے اِیران اور عراق گئے ...........مولانا رُوم کے مزارپر حاضری دینے کے لیے اُنہوں نے ایک بار خاص طور پرترکی کا سفرطے کیا .......... اُن کے پاس اِتنے وسائل کہاں سے آتے تھے  ؟  فرید الدین قادری کوقریب سے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ بھلا مانس آدمی کفایت شعار واقع ہوا تھا اور گردو پیش کے زمینداروں کے لیے قوت بخش داوئیں تیار کرتا تھا اور وہ اِس کے ساتھ مہربانی سے پیش آتے تھے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 16 1
6 اگر اَعمال اچھے ہوں تو لمبی عمر مبارک ہے : 17 5
7 ہر عمل نیکی بن سکتا ہے : 19 5
8 حضرت جنید کا قصہ : 19 5
9 ''جھوٹ''کیا ہے ؟ 21 5
10 قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں : 21 5
11 گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : 24 5
12 فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : 24 5
13 اِسلام کیا ہے ؟ 25 1
14 ساتواں سبق 25 13
15 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 25 13
16 پاک کمائی اور اِیماندارانہ کار وبار : 25 13
17 معاملات میں نرمی اور رحم دِلی : 26 13
18 قصص القرآن للاطفال 28 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 18
20 (قارون کا واقعہ ) 28 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
22 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 21
23 حضرت عثمان کے چند نصیحت آموزکلمات : 31 21
24 قربانی کے مسائل 33 1
25 قربانی کس پر واجب ہے : 33 24
26 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 34 24
27 قربانی کا وقت : 34 24
28 قربانی کے جانور : 35 24
29 قربانی کا گوشت اور کھال : 37 24
30 متفرق مسائل : 38 24
31 ذبح سے پہلے کی دُعا : 39 24
32 ذبح کے بعد کی دُعا : 39 24
33 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 40 1
34 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 40 33
35 اِسلامی معاشرت 46 1
36 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 46 35
37 تِلک : 46 35
38 جہیز : 47 35
39 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 48 1
40 فضائل سورۂ اِخلاص 48 39
41 ڈیڑھ ہزار نیکیاں : 48 39
42 یوم ِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 49 39
43 گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 50 39
44 ڈیجیٹل تصویر 51 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 58 35
46 مؤرخین، مصنفین اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی کے متوسلین کے لیے 59 1
47 کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ 63 46
Flag Counter