ذِکْرِ اِلٰھِی
ہمیں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے مالک ، خالق ، رازق اور غفور ورحیم کے ذکر کا اہتمام روزانہ خاص طور پر صبح وشام کے وقت کرنا چاہئے، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اور نبی اکرمﷺ نے اپنے ارشادات میں ذکر کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے، جن میں سے چند آیات واحادیث شریفہ مندرجہ ذیل ہیں:
٭ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : {یَآ اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْراً کَثِیْراً، وَسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً} (سورۂ احزاب۔۴۱، ۴۲) اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کیا کرو۔ اور صبح وشام اسکی تسبیح بیان کیا کرو۔
٭ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے : {فَسُبْحٰنَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَحِیْنَ تُصْبِحُوْنَ} (سورۂ الروم ۔ ۱۷) اللہ تعالیٰ کی تسبیح ہر وقت کیا کرو، خصوصاً شام کے وقت اور صبح کے وقت۔
٭ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : {اَلا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ} (سورۂ الرعد۔ ۲۸) خوب سمجھ لو، اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان ہوا کرتا ہے۔
٭ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اور جو ذکر نہیں کرتا، ان