Deobandi Books

علم و ذکر

11 - 50
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبّ الْعَالَمِیْن،  وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیمِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصحَابِہِ اَجْمَعِین۔
علم کی روشنی، 
مدارس کا نصابِ تعلیم اور عظیم خدمات

علم کی اہمیت قرآن وحدیث کی روشنی میں:
انسان نے جب سے شعور کی آنکھیں کھولی ہیں علم کی اہمیت مسلم رہی ہے، کائنات کی تمام مخلوقات پر حضرت انسان کی برتری علم کی وجہ سے ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی پہلی وحی کی ابتداء ’’اِقْرَأ‘‘ کے لفظ سے فرما کر قیامت تک آنے والے انسانوں کو زیور علم سے آراستہ ہونے کا پیغام دیا اور ’’بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ‘‘ اور اس کے بعد کی آیات سے اُس علم کے متعلق وضاحت بھی فرمادی کہ اصل علم وہ ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے حقیقی خالق ومالک ورازق کو پہچانے جس نے ایک ناپاک قطرہ سے حضرت انسان کو ایک خوبصورت شکل میں پیدا فرمایا۔ غرض یہ کہ پہلی وحی سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ تعلیم دی کہ علم کا سب سے پہلا اور بنیادی مقصد مولائے حقیقی کو مان کر رب چاہی زندگی گزارنا ہے ۔
اسی طرح ’’ن وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْن‘‘ (سورۃ القلم)  میں اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھاکر لکھنے پڑھنے کی خاص اہمیت کو رہتی دنیا تک واضح کردیا۔ ’’وَالْقَلَمِ‘‘ میں قلم سے مراد تقدیر کا قلم ہے اور ’’وَمَا یَسْطُرُوْن‘‘ سے وہ فیصلے مراد ہیں جو فرشتے لکھتے ہیں۔معلوم ہوا کہ اصل علم وہ ہے جو تقدیر پر ایمان کی تعلیم دیتا ہو اور ظاہر ہے کہ قرآن وحدیث اور ان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 پیش لفظ 6 1
4 علم کی روشنی، مدارس کا نصابِ تعلیم اور عظیم خدمات 11 1
5 علم کی اہمیت قرآن وحدیث کی روشنی میں: 11 1
6 مدارس کا قیام: 15 1
7 مدارس کے قیام کا مقصد: 16 1
8 مدارس میں کیا پڑھایا جاتا ہے؟ 16 1
9 مدارس کے نصاب میں تبدیلی: 17 1
10 مدارس کی چند اہم خدمات: 19 1
11 عصری درس گاہوں میں دینی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری: 23 1
12 دُعا مؤمن کا عظیم ہتھیار 25 1
13 دعا کی حقیقت: 25 1
14 دُعا کی ضرورت: 25 1
15 دُعا کی اہمیت: 26 1
16 دُعا کے چند اہم آداب: 28 1
17 دعا کے چند اہم ارکان، شرائط اور واجبات : 29 1
18 دعا کے چند اہم مستحبات: 30 1
19 منہیاتِ ومکروہاتِ دعا: 31 1
20 قبولیت دعا کے بعض اوقات وحالات: 32 1
21 دعا قبول ہونے کے چند اہم مقامات: 33 1
22 مستجاب الدعوات بندے: 34 1
23 دُعا قبول ہونے کی علامت: 36 1
24 ذِکْرِ اِلٰھِی 38 1
25 ذِکْرِ اِلٰھِی کے لئے تسبیح یا بائیں ہاتھ کا استعمال 41 1
26 تسبیح کے متعلق علماء کرام کے اقوال: 42 1
27 خلاصۂ کلام: 45 1
28 درود شریف کی اہمیت اور اس کے فضائل 46 1
29 درود شریف پڑھنے کے فضائل: 47 1
30 درود پڑھنے کے بعض اہم مواقع: 48 1
Flag Counter