اوّل امام کے خطبہ کے لئے ممبرپر جانے سے لے کر نماز جمعہ سے فارغ ہونے تک (مسلم)، خاص کر دونوں خطبوں کے درمیان کا وقت۔ خطبہ کے درمیان زبان سے دعا نہ کریں، البتہ دل میں دعا مانگیں، اسی طرح خطیب خطبہ میں جودعائیں کرتا ہے ان پر بھی دل ہی دل میں آمین کہہ لیں۔ قبولیت دعا کا دوسرا وقت جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک ہے۔ (ترمذی)
۸) اذان واقامت کے درمیان۔ (ترمذی)
۹) فرض نماز کے بعد۔ (نسائی)
۱۰) سجدہ کی حالت میں ۔ (مسلم)
۱۱)تلاوت قرآن کے بعد۔ (ترمذی)
۱۲)آب زم زم پینے کے بعد۔ (مستدرک حاکم )
۱۳) جہاد میں عین لڑائی کے وقت۔ (ابوداؤد)
۱۴) مسلمانوں کے اجتماع کے وقت۔ (صحاح ستہ)
۱۵) بارش کے وقت۔ (ابوداود)
۱۶) بیت اللہ پر پہلی نگاہ پڑتے وقت۔ (ترمذی)
دعا قبول ہونے کے چند اہم مقامات:
یوں تودُعا ہرجگہ قبول ہوسکتی ہے ، مگر کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں دعا کے قبول ہونے کی توقع زیادہ ہے۔