Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

37 - 42
مسافر کی دعا کو آپ رد نہیں کرتے، اس مسافر کی دردِ دل کی دعا کو قبول فرمالے اور ایسی محبت، ایسا یقین عطا فرمادے، ایسا تعلق نصیب فرمادے کہ ایک سانس بھی ہم آپ کو ناراض نہ کریں اور زندگی کی ہر سانس کو آپ پر فدا کردیں پھر میری حیات رشکِ افلاک ہوجائے گی، اختر کی خاک اور آپ سب کی خاک ان شاء اللہ تعالیٰ رشکِ افلاک ہوجائے گی کیوں کہ خالقِ افلاک کو ہم نے خوش کردیا،مگر اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگتا ہوں کہ ایک سانس بھی اس کو ناراض کرنا بہت بڑا خسارہ ہے، اس سے بدترین کوئی وقت نہیں جو خدا کی ناراضگی میں استعمال ہو اور اس سے بہترین کوئی وقت نہیں جو  مالک پر فدا ہو۔ بس دردِ دل سے میری یہ دعا ہے، میں اپنی دعا کی قبولیت کو آپ لوگوں کی آمین کا صدقہ سمجھتا ہوں، آپ حضرات دل سے کہہ دیجیے آمین۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی یہ دعا قبول فرمائے۔ اختر کہتا ہے کہ حضرت مفتی وجیہ صاحب کی برکت اور ان کے صدقےاورطفیل میں یہ مضمون بیان ہوا۔ قسم کھاکر کہتا ہوں کہ جس دن یہ گھڑی نصیب ہوگئی، جس دن ہم اور آپ ایمان و یقین کے اس مقام تک پہنچ گئے کہ اپنے مالک کو ہر وقت خوش رکھیں، ایک لمحہ کو بھی ناراض نہ کریں تو ہماری آپ کی حیات سلاطین کے تخت و تاج سے بہتر ہوگی،آفتاب و ماہتاب کے نور سے زیادہ قلب کو روشنی عطا ہوگی، لیلائے کائنات اور مجانینِ کائنات کیا بیچتے ہیں، دنیائے رومانٹک (Romantic) اور وی سی آر اور سینما والے کیا جانیں اس سکون کو جو اللہ تعالیٰ اپنے نام کے صدقے میں اپنے عاشقوں کے قلب کو عطا فرماتا ہے؎
شاہوں کے سروں میں تاجِ گراں سے  درد سا اکثر رہتا ہے
اور  اہلِ  وفا  کے  سینوں  میں  اک  نور  کا  دریا  بہتا  ہے
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter