ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2012 |
¾اكستان Ù |
|
''حضرت رحمة اللہ علیہ کی زندگی میں نہ مسرت کی کوئی قیمت تھی اَور نہ صدمے کی کوئی اہمیت تھی۔ کوئی بھی حالت ہو اُن کے شب و روز یکساں صبر و شکر اَور وقار کے ساتھ گزرتے تھے۔ '' (شیخ الاسلام مولا نا سیّد حسین اَحمد مدنی ۔ ایک تاریخی مطالعہ ص ٤٢٦) راقم الحروف نے مرشدی حضرت مولانا سیّد اَرشد صاحب مدنی دامت برکاتہم (صدر جمعیت علمائے ہند) کو تعزیت کے لیے فون کیا تو دَرج بالا صفت پر کامل عامل پایا۔ اللہ تعالیٰ حضرت والا مدظلہم صاحبزادۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد اَسجد مدنی مدظلہم اَور خاندانِ مدنی کے دیگر اَکابر و اَصاغر کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ،حضرت آپاجان کی کامل مغفرت فرمائے اَور جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔ دارُالعلوم دیوبند میں سالانہ اِمتحان ہو رہے تھے اِس وجہ سے خاندانِ مدنی کے اَکابر نے فیصلہ کیا کہ گیارہ بجے پرچہ ختم ہوگا تو فورًا اَحاطہ مولسری دارُالعلوم دیوبند میں جنازہ ہوگا، چنانچہ ایسا ہی ہوا، ساڑھے گیارہ بجے دِن جانشین ِحضرت شیخ الاسلام و جانشین ِ حضرت فدائے ملت حضرت مولانا سیّد اَرشد مدنی صاحب مدظلہم نے نمازِ جنازہ پڑھایا، ہزارہا اَفراد اِس میں شریک تھے اِس کے بعد قبرستانِ قاسمی میں حضرت فدائے ملت مولانا سیّد اَسعد صاحب مدنی قدس سرہ کی پائینتی میں تدفین عمل میں آئی۔ شام کو دارُالعلوم میں تعزیتی اِجتماع مہتمم دارُالعلوم دیوبند حضرت مولانا اَبوالقاسم نعمانی مدظلہ کی صدارت میں ہوا اَور تعزیتی تقاریر ہوئیں۔ حضرت آپا جان کی سن پیدائش ١٣٣٢ھ/ ١٩١٤ء ہے، اِس طرح ایک سو ایک سال عمر پائی۔ حضرت آپاجان کے بطن سے حضرت شیخ الاسلام کے صاحبزادوں اَور صاحبزادیوں کی تفصیل اِس طرح ہے : (١) حضرت مولانا سیّد اَرشد صاحب مدنی مدظلہم : آپ ١٣٦٠ھ /١٩٤١ء میں پیدا ہوئے۔ ١٩٤٥ء میں تعلیمی مراحل شروع ہوئے۔ ١٣٨٣ھ/ ١٩٦٣ء میں دارُالعلوم دیوبند سے فراغت پائی۔