Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2012

اكستان

33 - 65
قسط  :  ١٠ سیرت خلفائے راشدین
(  حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوی   )
خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
قتالِ مرتدین اَور تجہیز جیش اُسامہ  : 
ر سولِ خدا  ۖ  کی وفات کی خبر سن کر عرب کے بعض قبائل مرتد ہو گئے اَور طرح طرح کی بغاوتیں رُونما ہوئیں، بعض مدعیانِ نبوت اُٹھ کھڑے ہوئے جن میں ایک مسیلمہ کذاب بھی تھا جس نے رسولِ خدا  ۖ  کے اَخیر وقت میں سر اُٹھایا تھا اَور ایک خط بھی بھیجا تھا، اَور اُن ہی مدعیانِ نبوت میں اَسودِ عنسی بھی تھا اَور سجاح نامی ایک عورت بھی تھی۔ حضرت اَبو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اُن سب مرتدوں کو اَور نبوت کے جھوٹے مدعیوں کے قتال کے لیے حکم قطعی نافذ کردیا۔ اُدھر ایک بات یہ بھی دَرپیش تھی کہ رسولِ خدا  ۖ  اَپنی آخری وصیت میں حکم دے گئے تھے کہ اُسامہ    ١   کا لشکر ملک ِ شام 
   ١  رسولِ خدا  ۖ  نے جب ٦ ھ میں شاہانِ رُوئے زمین کو دعوت ِ اِسلام کے فرامین بھیجے تو ایک فرمان شرجیل کے نام بھی تھا جو بما تحتی قیصر رُوم وبصریٰ وغیرہ سرحدی مقامات کا فرمانروا تھا۔ اُس نے اَپنے غرور کی بد مستی میں فرمانِ عالیشان کا جواب دینے کے بجائے آپ  ۖ  کے قاصد کو قتل کر دیا، اُس کے اِنتقام میں جمادی الاولیٰ ٨ھ میں ایک فوج تین ہزار کی بھیجی۔ سردار ِ لشکر زید بن حارث رضی اللہ عنہ کو بنایا جو آپ  ۖ  کے آزاد کیے ہوئے غلام تھے اَور فرمایا زید شہید ہوجائیں تو جعفر طیار   کو (حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حقیقی بڑے بھائی ) وہ بھی شہید ہوجائیں تو عبداللہ بن رواحہ   کو سرداری ملے، وہ بھی شہید ہوجائیں تو پھر اپنے اِنتخاب سے سردار بنالینا چنانچہ یہ تینوں شہید ہو گئے اَور صحابہ کرام نے اپنے اِنتخاب سے حضرت خالد   کو سپہ سالار بنایا، دُشمن کی فوج ایک لاکھ سے زائد تھی، خود قیصرو کسریٰ بھی مدد کے لیے ایک بڑی فوج لیے ہوئے قریب کے ایک مقام پر پڑائو ڈالے ہوئے تھے ۔(باقی حاشیہ اَگلے صفحہ پر)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 یہاں سارے اِسلام کے دُشمن ہیں : 8 1
4 یہاں کے لوگ باغیرت نہیں ،اپنا حکمران اَنگریز کو تسلیم کرلیا : 8 3
5 'زبان' نہ گھستی ہے نہ تھکتی ہے' دماغ' تھک جاتا ہے : 11 3
6 حضرت اَبوبکر اَور '' زبان'' کوسزا : 11 3
7 بلند آواز والے صحابہ ڈر گئے ،حضرت عباس کی آوازدَس میل دُور چلی جاتی تھی : 12 3
8 آپ ۖ کی طرف سے تسلی اَور بشارت : 13 3
9 زیادہ کام زبان سے اَنجام پاتے ہیں : 14 3
10 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٥ 15 3
11 اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 1
12 کرامت ِ حسّی : 24 11
13 قسط : ١٤ پردہ کے اَحکام 29 1
14 شرعی پردہ کے تین درجے : 29 13
15 پہلے درجہ کا ثبوت : 29 13
16 پردہ کے دُوسرے درجہ کا ثبوت : 30 13
17 پردہ کے تیسرے یعنی اَعلیٰ درجہ کے پردہ کا ثبوت : 31 13
18 پردہ کی قسموں میں اَصل پردہ تیسرے ہی درجہ کا ہے : 32 13
19 پردہ کے تینوں دَرجوں کے اَحکام اَور اُن کا باہمی فرق : 32 13
20 قسط : ١٠ سیرت خلفائے راشدین 33 1
21 قتالِ مرتدین اَور تجہیز جیش اُسامہ : 33 20
22 کرامت : 36 20
23 قسط : ٧اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 38 1
24 (١) ایک مدت ختم ہونے پرحاملین ِ صکوک میں نفع کی تقسیم : 39 23
25 فقہی اِعتبار سے اِس بحث کے تین مسئلے اَور اُن پر تبصرہ : 40 23
26 (٢) رأس المال کی واپسی کی ضمانت : 40 23
27 ہمارا تبصرہ : 43 23
28 حضرت آپاجان رحمة اللہ علیہا 50 1
29 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مد نی 50 28
Flag Counter