Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2012

¾اكستان Ù

54 - 65
 اللہ تعالیٰ کو جو منظور ہو اُس پر اِنسان کو خوشی سے راضی رہنا چاہیے ورنہ بہ مجبوری راضی ہونا پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے تو اَنبیاء علیہم السلام کو سر جھکانا پڑتا ہے اَور بغیر ماننے کے چارہ نہیں ہوتا۔ اَولیاء اللہ کو کون پوچھتا ہے اَور جب ایسے ایسے بڑوں کا یہ حال ہے تو ہم جیسے گناہگار دُنیا کے کتے کس شمار میں ہوسکتے ہیں  ؟
 تمہارا یہ کہنا کہ تو دُعا نہیں کرتا ،تو خود ہمارے پاس آنا نہیں چاہتا، تو خود رہائی   نہیں چاہتا بالکل غلط ہے کوئی معمولی عقل کا آدمی بھی کسی دُنیاوی اَور آخرت کی مصیبت پر خوش نہیں ہو سکتا ، جبکہ ایک معمولی سمجھ کا بچہ بھی گوارہ نہیں کر سکتا ہے کہ اُس کے ہاتھ پیر باندھ دیے جائیں یا کسی مکان میں اُس کو مقفل کردیا جائے تو میں کس طرح اِس پر خوش ہوجاؤں گا اَور مصائب کو گوارہ کروں گا دُعا نہ کروں گا ۔ ایسی صورتوں میں تو اَگر نہ بھی چاہے تب بھی دِل سے دُعا نکلے گی، مگر واقعہ یہی ہے کہ  اللہ تعالیٰ کے آگے جبکہ بڑوں بڑوں کی پیش نہیں جاتی تو ہم جیسے نالائق لوگوں کی بات کس طرح چل سکتی ہے  ؟  غرضیکہ تمہارا خیال صحیح نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہے تو اِنشاء اللہ ! ہم جلد آئیں گے تم اِطمینان اَور خوشی خرمی کے ساتھ رہو اَور تمام کاموں کو اِس طرح اَنجام دو کہ گویا کسی قسم کا تکدر اَور حزن وملال کی بات پیش ہی نہیں آئی۔ آنے والی اَور ملنے والی عورتوں پر ہر گز کسی قسم کی پریشانی کا اِظہار نہ ہونے دو، کوئی تذکرہ بھی کرے تو ہنس کر ٹال دو۔ 
حاجی صاحب کو ہندوستانی کپڑوں کے بنانے کے لیے مجھ کو لکھنے کی ضرورت نہیں ہے، تم ہی اُن کو کہلوادینا اَوریہ بھی کہلوادینا کہ حسین اَحمد اَور اَسعد دونوں یہی پسند کرتے ہیں، جیسا دیس ویسا بھیس، یہاں رہ کر یہاں کا ہی لباس ہونا چاہیے۔ ایسی بات نہ ہونی چاہیے جس سے ہنسائی کا موقع ملے یا کسی کوحرف گیری کی نوبت آئے   رشتہ داروں میں مجبوری طور پر تحمل کرنا اَور میل جول رکھنا، غصہ اَور غم کو تھوک دینا پڑتا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 یہاں سارے اِسلام کے دُشمن ہیں : 8 1
4 یہاں کے لوگ باغیرت نہیں ،اپنا حکمران اَنگریز کو تسلیم کرلیا : 8 3
5 'زبان' نہ گھستی ہے نہ تھکتی ہے' دماغ' تھک جاتا ہے : 11 3
6 حضرت اَبوبکر اَور '' زبان'' کوسزا : 11 3
7 بلند آواز والے صحابہ ڈر گئے ،حضرت عباس کی آوازدَس میل دُور چلی جاتی تھی : 12 3
8 آپ ۖ کی طرف سے تسلی اَور بشارت : 13 3
9 زیادہ کام زبان سے اَنجام پاتے ہیں : 14 3
10 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٥ 15 3
11 اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 1
12 کرامت ِ حسّی : 24 11
13 قسط : ١٤ پردہ کے اَحکام 29 1
14 شرعی پردہ کے تین درجے : 29 13
15 پہلے درجہ کا ثبوت : 29 13
16 پردہ کے دُوسرے درجہ کا ثبوت : 30 13
17 پردہ کے تیسرے یعنی اَعلیٰ درجہ کے پردہ کا ثبوت : 31 13
18 پردہ کی قسموں میں اَصل پردہ تیسرے ہی درجہ کا ہے : 32 13
19 پردہ کے تینوں دَرجوں کے اَحکام اَور اُن کا باہمی فرق : 32 13
20 قسط : ١٠ سیرت خلفائے راشدین 33 1
21 قتالِ مرتدین اَور تجہیز جیش اُسامہ : 33 20
22 کرامت : 36 20
23 قسط : ٧اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 38 1
24 (١) ایک مدت ختم ہونے پرحاملین ِ صکوک میں نفع کی تقسیم : 39 23
25 فقہی اِعتبار سے اِس بحث کے تین مسئلے اَور اُن پر تبصرہ : 40 23
26 (٢) رأس المال کی واپسی کی ضمانت : 40 23
27 ہمارا تبصرہ : 43 23
28 حضرت آپاجان رحمة اللہ علیہا 50 1
29 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مد نی 50 28
Flag Counter